تازہ ترین
سعودی اتحادی افواج نے ریاض اور مدینہ کی فضاؤں میں مزید ڈرونز تباہ کر دیے
ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی اتحادی افواج نے مزید 5ڈرونز کو تباہ کر دیاہے جس کے بعد آج کے دن میں گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سعودی اتحاد کا کہناتھا کہ ریاض اور مدینہ منورہ کی فضاؤں میں 4 ڈرونز کو تباہ کیا گیا، ریاض میں چند گھنٹے پہلے بھی ایک ڈرون مار گرایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ یمن کے حوثیوں نے لگاتار دوسرے روز بھی سعودی عرب پر حملے کیے ہیں۔ دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ۔ حملے سے ایئرپورٹ کو بھی کافی نقصان پہنچا ۔ سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق حملے کے بعد دمام آنے والی پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا۔
مشرقی علاقے میں حوثیوں کے ڈرون حملے ناکام بنادیے گئے۔ 4 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ۔ اس سے پہلے حوثیوں نے آرامکو کی شیبہ آئل فیلڈ پر بھی ڈرون حملہ کیا تھا ۔
سعودی وزارت توانائی کے مطابق آئل فیلڈ پر ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو غیرملکی مارے گئے ۔ ہلاک ہونیوالوں کا تعلق نیپال اور فلپائن سے ہے جبکہ ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری زخمی ہوئے ۔ حکام نے مزید بتایا کہ حملے کے باوجود آپریشنز متاثر نہیں ہوئے ۔
دوسری طرف حوثیوں کیخلاف یمنی فورسز کا فجر الیمن آپریشن پوری طاقت سے جاری ہے ۔ 24 گھنٹے کے دوران حوثی ملیشیا کیخلاف 835 کارروائیاں کی گئیں ۔ حملوں میں 285 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے ۔ گاڑیاں اور دیگرسازو سامان بھی تباہ کیا کر دیا گیا۔
بھارتی سفارتخانے کا کہناہے کہ دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک بھارتی شہری بھی مارا گیا ہے، حملے میں دو بھارتی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے خلیج فارس میں 4 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیاہے اور کہا کہ ایرانی بحریہ آبنائے ہرمز کا انتظام اور کنٹرول بدستور سنبھالے ہوئے ہے، تیل کی منتقلی میں مصروف 4 آئل ٹینکروں کو بیک وقت نشانہ بنایا گیا۔
چاروں جہاز تیل کے کارگو کی غیر قانونی راستے سے منتقلی میں ملوث تھے، 3 دیگر تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جہاز بردار کمپنیاں امریکی بہکاوے میں آ کرغیر قانونی سمندری راستے استعمال نہ کریں، جہاز مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

