Connect with us

پاکستان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 24 ارب کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین رقم لیتے رہے

BISP

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 24 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جہاں مبینہ طور پر ایک لاکھ 40 ہزار 488 سرکاری ملازمین نے مستحق خاندانوں کے لیے مختص رقم وصول کی۔

وزارتِ تخفیفِ غربت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویزات کے مطابق اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کے مقابلے میں اب تک صرف 71 کروڑ روپے کی ریکوری ہو سکی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق مالی سال 2019-20 میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز نے بی آئی ایس پی سے 23 ارب 13 کروڑ روپے وصول کیے، 2019 میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے باوجود مبینہ طور پر 6 سال تک ادائیگیاں جاری رہیں جبکہ ملازمین کی نشاندہی کے بعد بھی 90 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

ریکارڈ کے مطابق مالی سال 2020-21 میں 12 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین نے 14 کروڑ 67 لاکھ روپے وصول کیے، مالی سال 2021-22 میں 2 ہزار 447، مالی سال 2022-23 میں 2 ہزار 235، مالی سال 2023-24 میں 227 اور مالی سال 2024-25 میں 12 ہزار 78 سرکاری ملازمین کی جانب سے بی آئی ایس پی فنڈز وصول کرنے کا انکشاف ہوا۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مالی بے ضابطگیوں میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ان کے شریکِ حیات بھی ملوث رہے، مبینہ طور پر مستحقین کے فنڈز وصول کرنے والوں میں بی آئی ایس پی کے اپنے 236 ملازمین بھی شامل ہیں۔ 

دستاویزات کے مطابق مالی بے ضابطگیوں میں ملوث سرکاری ملازمین سے ایف آئی اے نے 54 کروڑ روپے وصول کیے جبکہ دیگر سرکاری محکموں نے 14 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ریکوری کی، بی آئی ایس پی نے اپنے ملازمین سے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے وصول کیے یوں مجموعی طور پر تقریباً 70 کروڑ 65 لاکھ روپے یعنی لگ بھگ 71 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی۔

بی آئی ایس پی نے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کا ریکارڈ متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیا ہے جبکہ مزید چھان بین کے لیے 6 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔ 

قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویزات کے مطابق معاملے میں ریکوری اور تحقیقات کا عمل جاری ہے تاہم 24 ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقابلے میں اب تک ہونے والی ریکوری رقم کے بڑے فرق نے سرکاری نگرانی اور احتساب کے نظام پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

netanyahu netanyahu
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ، نیتن یاہو کا مغربی کنارے کو مکمل بند کرنے کا حکم

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد مقبوضہ...

NCCIA NCCIA
پاکستان1 گھنٹہ ago

کراچی، این سی سی آئی اے کا چھاپہ، آن لائن پورنوگرافک اینیمیشن سرگرمیوں میں ملوث 42 افراد گرفتار

کراچی (صداے سچ نیوز) این سی سی آئی اے کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن پورنوگرافک اینیمیشن اور فریب پر...

alam pak alam pak
پاکستان2 گھنٹے ago

حیدرآباد، پتاشہ گلی میں قدیم علم پاک کو کچرا کنڈی بنانے کے خلاف عزادار رابطہ کمیٹی کا سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ

حیدرآباد (صداۓ سچ نیوز) کسی بھی مسلک کی مذہبی مقدسات کی توہین نہ صرف دوسروں کی دل آزاری بلکہ توہینِ...

punjab worker welfare fund punjab worker welfare fund
پاکستان2 گھنٹے ago

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی مزدوروں کو ایک ارب 70 کروڑ روپے سے زائد مالی معاونت، تمام ادائیگیاں براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے رواں مالی سال کے دوران 22 اکتوبر 2026 تک صوبے...

LPG LPG
پاکستان2 گھنٹے ago

ایل پی جی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، عوام کا حکومت سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ملک میں ایل پی جی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جبکہ حکومت قیمتیں نیچے...

gold-price-today gold-price-today
پاکستان2 گھنٹے ago

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ 23 اکتوبر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں...

Egyptian President Egyptian President
تازہ ترین3 گھنٹے ago

مصر کی فوجی حمایت سعودی علاقوں اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہے، حوثیوں پر حملے کیلئے نہیں، مصری صدر

قاہرہ (صداۓ سچ نیوز) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو مصر کی فوجی مدد...

kerosene-oil-price kerosene-oil-price
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران امریکا کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پانچ ماہ کی...

BISP BISP
پاکستان3 گھنٹے ago

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 24 ارب کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین رقم لیتے رہے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 24 ارب روپے کی مالی بے...

Chaudhry Obaidullah Chaudhry Obaidullah
پاکستان9 گھنٹے ago

چوہدری عبیداللہ کے ماموں کے انتقال پر نیشنل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ سکولز کی کور کمیٹی کے اراکین نے سرپرست اعلی چوہدری...

Trending