پاکستان
ایل پی جی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، عوام کا حکومت سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ
کراچی (صداۓ سچ نیوز) ملک میں ایل پی جی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جبکہ حکومت قیمتیں نیچے نہیں لاسکی ہے۔
اوگرا کی جانب سے دیا گیا ریٹ 280 روپے اور وفاقی وزیر کا تجویز کردہ ریٹ 425 روپے ہے مارکیٹ کا ریٹ 550 سے 650 روپے فی کلوگرام ہے۔
مہنگی ایل پی جی نے آٹا، دالیں، مرغی، گوشت اور دودھ سب مہنگا کردیا ہے جس کے باعث عوام حکومت سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مرغی کا گوشت 600 سے 700 روپے کلو تک پہنچ گیاہے جبکہ پیاز 200 سے 250 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
کراچی میں آٹا سب سے مہنگا ہے اور بیس کلو کا تھیلا تین ہزار پانچ سو چالیس روپے کا ہوگیا جبکہ لاہور میں یہ قیمت تین ہزار ایک سو تینتیس روپے تک پہنچ چکی ہے۔
ملک بھر میں سالانہ بنیادوں پرمہنگائی بڑھنےکی شرح تقریباً 12 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی تقریباً 22 فیصد اور چکن 12 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 107 فیصد اور پیاز کی قیمت میں تقریبا 73 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں 58 فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 44 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چکن ایک سال میں 39 فیصد اور آٹا 36 فیصد مہنگا ہوا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

