Connect with us

پاکستان

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی مزدوروں کو ایک ارب 70 کروڑ روپے سے زائد مالی معاونت، تمام ادائیگیاں براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل

punjab worker welfare fund

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے رواں مالی سال کے دوران 22 اکتوبر 2026 تک صوبے کے صنعتی محنت کشوں کو 8 ہزار 915 کیسز میں مجموعی طور پر ایک ارب 70 کروڑ 43 لاکھ 87 ہزار 658 روپے کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔ یہ ادائیگیاں ٹیلنٹ اسکالرشپ، میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ کی مد میں کی گئی ہیں۔

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق یکم جولائی سے 22 اکتوبر 2026 تک مستحق مزدوروں کو فراہم کی جانے والی تمام مالی امداد بغیر کسی واسطے کے ان کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں براہِ راست منتقل کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مالی معاونت کی مد میں ٹیلنٹ اسکالرشپ کے تحت 5 ہزار 536 کیسز میں 51 کروڑ 1 لاکھ 57 ہزار 658 روپے، میرج گرانٹ کے تحت 3 ہزار 61 کیسز میں ایک ارب 1 کروڑ 21 لاکھ 30 ہزار روپے، جبکہ ڈیتھ گرانٹ کے تحت 318 کیسز میں 18 کروڑ 21 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مالی معاونت کی ادائیگیوں میں مڈل مین کلچر کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت مستحق صنعتی محنت کشوں کو ان کی مالی امداد براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں فراہم کی جا رہی ہے۔

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے مطابق ادارہ صنعتی محنت کشوں اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مالی معاونت کی فراہمی اور ادائیگیوں کے نظام کو مزید شفاف بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

netanyahu netanyahu
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ، نیتن یاہو کا مغربی کنارے کو مکمل بند کرنے کا حکم

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد مقبوضہ...

NCCIA NCCIA
پاکستان1 گھنٹہ ago

کراچی، این سی سی آئی اے کا چھاپہ، آن لائن پورنوگرافک اینیمیشن سرگرمیوں میں ملوث 42 افراد گرفتار

کراچی (صداے سچ نیوز) این سی سی آئی اے کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن پورنوگرافک اینیمیشن اور فریب پر...

alam pak alam pak
پاکستان2 گھنٹے ago

حیدرآباد، پتاشہ گلی میں قدیم علم پاک کو کچرا کنڈی بنانے کے خلاف عزادار رابطہ کمیٹی کا سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ

حیدرآباد (صداۓ سچ نیوز) کسی بھی مسلک کی مذہبی مقدسات کی توہین نہ صرف دوسروں کی دل آزاری بلکہ توہینِ...

punjab worker welfare fund punjab worker welfare fund
پاکستان2 گھنٹے ago

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی مزدوروں کو ایک ارب 70 کروڑ روپے سے زائد مالی معاونت، تمام ادائیگیاں براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے رواں مالی سال کے دوران 22 اکتوبر 2026 تک صوبے...

LPG LPG
پاکستان2 گھنٹے ago

ایل پی جی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، عوام کا حکومت سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ملک میں ایل پی جی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جبکہ حکومت قیمتیں نیچے...

gold-price-today gold-price-today
پاکستان2 گھنٹے ago

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ 23 اکتوبر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں...

Egyptian President Egyptian President
تازہ ترین3 گھنٹے ago

مصر کی فوجی حمایت سعودی علاقوں اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہے، حوثیوں پر حملے کیلئے نہیں، مصری صدر

قاہرہ (صداۓ سچ نیوز) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو مصر کی فوجی مدد...

kerosene-oil-price kerosene-oil-price
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران امریکا کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پانچ ماہ کی...

BISP BISP
پاکستان3 گھنٹے ago

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 24 ارب کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین رقم لیتے رہے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 24 ارب روپے کی مالی بے...

Chaudhry Obaidullah Chaudhry Obaidullah
پاکستان9 گھنٹے ago

چوہدری عبیداللہ کے ماموں کے انتقال پر نیشنل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ سکولز کی کور کمیٹی کے اراکین نے سرپرست اعلی چوہدری...

Trending