پاکستان
پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کا تحفظ کرتا ہے، فاروق عبداللہ
بارہمولا (صداے سچ نیوز) نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کا تحفظ کرتا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے سوال اٹھایا کہ کیا کشمیری یہ توقع رکھتے ہیں کہ نئی دہلی کی حکومت انہیں انصاف فراہم کرے گی؟
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہونا ہوگا اور بھارتی حکومت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کا حوصلہ پیدا کرنا ہوگا، بصورت دیگر ان کا وجود، شناخت اور نام تک مٹ جائے گا اور کوئی انہیں یاد نہیں رکھے گا۔
فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، جو کشمیر کا ہمسایہ ملک ہے، ہر موقع پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا ہے اور کشمیریوں کا تحفظ کر رہا ہے۔انہوں نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ اور ہے، اس کی نیت درست نہیں۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ کشمیریوں کو مشکلات کے باوجود سچ بولنے اور اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا حوصلہ دکھانا ہوگا۔ ان کے مطابق سچ بولے اور اپنے مؤقف پر ڈٹے بغیر کشمیریوں کا مستقبل محفوظ نہیں ہوسکتا۔
فاروق عبداللہ کے بیان پر بی جے پی تلملا گئی اور ان سے بھارتی عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کے صدر ست شرما نے کہا کہ اگر فاروق عبداللہ کو پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے تو انہیں وہاں چلے جانا چاہیے اور مستقل طور پر وہیں آباد ہوجانا چاہیے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

