Connect with us

تازہ ترین

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانیت کیخلاف جرائم اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، رپورٹ

West Bank

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ کے مقرر کردہ تفتیش کاروں نے پیر کے روز کہا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانیت کے خلاف جرم کے طور پر ’بڑے پیمانے پر قتل و غارت‘ کی ہے جبکہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی ’نسل کشی‘ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے خودمختار بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانیت کے خلاف دیگر جرائم اور جنگی جرائم کا بھی ارتکاب کیا ہے۔

کمیشن، جو خود اقوام متحدہ کی نمائندگی نہیں کرتا، نے پہلی بار ستمبر 2025 کی ایک رپورٹ میں اس بات کا تعین کیا تھا کہ 7 اکتوبر 2023  کے بعد غزہ جنگ میں اسرائیل نے ’نسل کشی‘ کا ارتکاب کیا ہے۔

اسرائیل کے عام انتخابات سے ایک روز قبل جاری ہونے والی اس نئی رپورٹ کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں اور آباد کاروں کی مسلسل پرتشدد کارروائیوں  کے ذریعے اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کے خلاف ایک ’وسیع اور منظم حملہ‘ شروع کر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’اسرائیلی حکام اور افواج نے مغربی کنارے میں انسانیت کے خلاف جرائم، جن میں قتل عام، تشدد، عصمت دری اور دیگر جنسی تشدد شامل ہیں، کا ارتکاب کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شہریت، نسل اور قومیت کی بنیاد پر امتیازی سلوک روا رکھتے ہوئے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا ہے‘۔

تین رکنی اس تفتیشی ٹیم کو 2021 میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے قائم کیا تھا۔ اس تحقیقات کی نومبر 2025 تک سربراہی کرنے والی جنوبی افریقا کی سابق ہائی کورٹ جج ‘نوی پلے’ نے رواں ماہ کے اوائل میں امن کا نوبل انعام بھی جیتا ہے۔

کمیشن کی یہ نئی رپورٹ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی اور فلسطینی دونوں سکیورٹی فورسز کی جانب سے ہونے والی ہلاکتوں اور جسمانی و ذہنی نقصانات پر مرکوز ہے۔ رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ’مغربی کنارے کے مختلف مقامات پر فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانا اعلیٰ سطح کی ہم آہنگی اور منظم منصوبہ بندی کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ ریاستی پالیسی کا نتیجہ ہے‘۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حکام کے طرزِ عمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ’وہ جانتے تھے اور ان کا ارادہ تھا کہ آباد کاروں کا تشدد‘ مغربی کنارے میں وسیع اور منظم حملے کا حصہ ہو۔

کمیشن کے چیئرمین سری نواسن مرلیدھر نے کہا کہ ’مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کو جان بوجھ کر قتل اور زخمی کرنا اور گھروں کو تباہ کرنا دراصل فلسطینیوں کے خاتمے، ان کی بے دخلی اور زندگی کے ناقابلِ برداشت حالات مسلط کرنے کی ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کو اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ قرار دینے کی کوشش، فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کی تکمیل کی کسی بھی ممکنہ کوشش کو روک رہی ہے‘۔

رپورٹ میں ایسے کیسز کا بھی حوالہ دیا گیا جہاں کمیشن نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیلی فورسز کا ارادہ شہریوں کو شدید نقصان پہنچانے اور قتل کرنے کا تھا جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

رپورٹ میں فلسطینی اتھارٹی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’مخالف فلسطینی مسلح گروپوں کے اراکین کو ریاستی تشدد کانشانہ بنایا گیا اور مسلسل نشانہ بنایا گیا ہے اور اس طرح فلسطینی سول و سیاسی اپوزیشن کو دبایا جا رہا ہے‘۔ 

رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی ساکھ اور قانونی حیثیت کے مسائل سے دوچار ہے اور یہ ’ان فلسطینیوں کو نشانہ بناتی ہے جو سول اور سیاسی نظریات سے اختلاف کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوتی ہیں‘۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ’فلسطینی اتھارٹی ہلاکتوں کے واقعات کی فوری، مؤثر اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے میں بھی ناکام رہی ہے‘۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

petroleum-price petroleum-price
پاکستان1 گھنٹہ ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 27 اکتوبر کے...

Saudi Arabia Crude Oil Saudi Arabia Crude Oil
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

سعودی عرب کا اپنا خام تیل سنگاپور میں ذخیرہ کرنےکا فیصلہ

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سنگاپور اور سعودی آرامکو نے2027 سے سعودی خام تیل کو  سنگاپور  میں  زیر  زمین  واقع تنصیبات ...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان1 گھنٹہ ago

نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نامزدگی کےلیے اجلاس کی تردید

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نامزدگی کےلیے اجلاس کی تردید...

mekkah pact mekkah pact
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی ایرانی قیادت سے ملاقات، تعاون مضبوط بنانے کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ملکوں کے ساتھ مذاکرات پر بیان جاری کر دیا۔ ...

Yemen-attack-Saudi Yemen-attack-Saudi
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سعودی فوجی اتحاد نے حوثیوں کا ایک اور حملہ ناکام بنادیا

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی فوجی اتحاد نے حوثیوں کا ایک اور حملہ ناکام بنادیا۔ ترجمان سعودی فوجی اتحاد کے...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حملے کا خوف، نیتن یاہو نے پارٹی کا طے شدہ اجلاس منسوخ کردیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے سیکیورٹی صورتحال کے باعث اپنی جماعت لیکوڈ کے ارکان...

West Bank West Bank
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانیت کیخلاف جرائم اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، رپورٹ

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ کے مقرر کردہ تفتیش کاروں نے پیر کے روز کہا ہے کہ اسرائیل نے...

Ceasefire Ceasefire
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی تیاری مکمل

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوج صدر ڈونلڈ ٹرمپ...

Dacotiy Dacotiy
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی، گلشن اقبال 13 ڈی میں گھر میں ڈکیتی، ملزمان 8 ہزار ڈالر و دیگر سامان لے اُڑے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جہاں...

Hezbollah Hezbollah
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حزب اللہ نے ایران سے فنڈنگ ملنے کے بعد اسرائیل کے ساتھ ایک اور جنگ کی تیاریاں شروع کردیں، خبررساں ایجنسی

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنانی سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق لبنانی زاحمتی تنظیم ‘حزب اللہ’ نے ایران سے فنڈنگ موصول ہونے...

Trending