Connect with us

تازہ ترین

سعودی عرب کا اپنا خام تیل سنگاپور میں ذخیرہ کرنےکا فیصلہ

Saudi Arabia Crude Oil

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سنگاپور اور سعودی آرامکو نے2027 سے سعودی خام تیل کو  سنگاپور  میں  زیر  زمین  واقع تنصیبات  میں ذخیرہ کرنےکا منصوبہ بنایا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عالمی سطح پر تیل کی فراہمی میں رکاوٹوں کے پیش نظر توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سنگاپور کے وزیر برائے توانائی، تجارت اور صنعت تان سی لینگ نے پیر کے روز سنگاپور انرجی لیکچر 2026 کے دوران اس مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا۔

  منصوبےکے تحت سعودی آرامکو 2027 کی  دوسری ششماہی سے سعودی خام تیل کو سنگاپور میں زیر زمین (سمندر  کے نیچے) واقع تنصیبات میں ذخیرہ کرےگی۔ یہ فیصلہ سپلائی سے متعلق خدشات کے پیش نظر کیا جارہا ہے۔

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد رواں سال عالمی توانائی کے شعبے کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس کے علاوہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حوثیوں کے حالیہ حملوں نے عالمی توانائی کی صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

تان سی لینگ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کا موجودہ بحران تیل اور توانائی کی فراہمی میں آنے والی آخری رکاوٹ نہیں، بلکہ مستقبل میں بھی ایسی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ سنگاپور نے 2030 تک ایک دوسرے ٹرمینل کی تعمیر کے ذریعے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) ذخیرہ کرنے اور اس کی فراہمی کی اپنی صلاحیت میں 50 فیصد اضافہ کرنےکا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی توانائی ایجنسی  نےکہا ہےکہ ایندھن کی فراہمی کی صورتحال بدستور خدشات کا شکار ہے اور لگتا نہیں کہ2027 میں بھی تیل کی عالمی مارکیٹ اس سطح پر آسکےگی جہاں وہ فروری میں امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے سے شروع ہوئی جنگ سے پہلے تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Prime Minister Meets Jamaat-e-Islami Delegation Prime Minister Meets Jamaat-e-Islami Delegation
پاکستان6 گھنٹے ago

وزیراعظم سے جماعت اسلامی وفد کی ملاقات، تین، تین رکنی کمیٹی کے قیام پر اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی...

shafqat mahmood shafqat mahmood
پاکستان6 گھنٹے ago

انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کے تجربہ کار افسر شفقت عباس ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ تعینات

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے سنئیر و تجربہ کارافسر...

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایک ایمبولینس اور اکتیس برس کا عہد

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مٹتے نہیں، بلکہ...

karachi karachi
پاکستان7 گھنٹے ago

کراچی میں موبائل فون لیکر بھاگنے والے ملزم کی عدالت میں پیشی پر لڑکیوں نے چپلوں سےدھلائی کردی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کی عدالت نے نوکری کا جھانسہ دے کر 50 سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون...

Netanyahu’s Party Netanyahu’s Party
تازہ ترین7 گھنٹے ago

نیتن یاہو کی پارٹی کو انتخابات میں شکست نظر آنے لگی، نیا پلان تیار کرلیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل میں جاری عام انتخابات کے دوران سیاسی تناؤ میں شدید اضافہ ہوگیا۔ موجودہ وزیراعظم...

electricity-thief-arrested electricity-thief-arrested
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیر توانائی نے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 200 سے بڑھا کر 250 یونٹ کرنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینیٹ کے اجلاس میں عابد شیر علی نے وزارت توانائی کو آڑے ہاتھوں لیا تو...

Raja Nasir Abbas Raja Nasir Abbas
پاکستان7 گھنٹے ago

راجہ ناصر عباس پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پر برس پڑے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجا ناصر عباس تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان...

Ambulence Ambulence
پاکستان8 گھنٹے ago

ملتان، زیر تعمیر عمارت کی چھت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

ملتان (صداۓ سچ نیوز) ملتان کے علاقے نگانہ چوک کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت کا حصہ گرنے کا...

pti-flag pti-flag
پاکستان8 گھنٹے ago

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کی اکثریت نےحکومت سے مذاکرات کے حق میں رائے دے دی، ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں...

Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi
پاکستان8 گھنٹے ago

ساڑھے 3 ہزار قیدی اڈیالہ سے ماڈل جیل منتقل کیے جائیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ساڑھے 3 ہزار قیدی اڈیالہ...

Trending