Connect with us

پاکستان

صحافی جمہوریت کے استحکام اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سینیٹرمحمد طلحہ محمود

Talha Mahmood

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) گلگت بلتستان چیپٹر کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریبِ حلف برداری نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود ،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر محترمہ ریئسہ عادل نے بطور مہمانِان خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے میزبان چئیرمین ایپنک محمد صدیق انظر، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، ایپنک گلگت بلتستان چیپٹر کی چیئرپرسن مہوش ممتاز بیگ، صدر میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کلیم شمیم، سینئر صحافیوں طارق عثمانی ، ڈاکٹر سعدیہ کمال، فورتھ پلر کے صدر فاروق مرزا، قربان ستی، محمد فیاض چوہدری، فرحت فاطمہ ،عمران اکبر اور راجہ جاوید نے تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود نے ایپنک گلگت بلتستان کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں مقررین نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود، ملازمتوں کے استحکام اور میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والے افراد کو درپیش مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔

مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافتی برادری کے مسائل کے حل اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے متعلقہ اداروں، صحافتی تنظیموں اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطوں کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

سینیٹر محمد طلحہ محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے میں سچائی کے فروغ، عوامی مسائل کی نشاندہی اور جمہوری اقدار کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صحافیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے اور صحافیوں و میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل اجاگر کرنے اور فلاحی اقدامات کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت، حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہے، جبکہ صحافی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور معلومات کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ میڈیا انڈسٹری سے وابستہ کارکنوں کی خدمات کو تسلیم کرنا اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافتی اداروں اور میڈیا ورکرز کی بہتری کے لیے متعلقہ حلقوں کے درمیان رابطے اور تعاون کو فروغ دینا چاہیے تاکہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے بہتر ماحول فراہم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وزہراعظم ہیلتھ انشورنس سکیم برائے جرنلسٹس و میڈیا ورکرز کا اجراء جلد کیا جارہا ہے اور اس مرتبہ یہ اسکیم بہت بہتر انداز میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام صحافیوں و میڈیا ورکرز کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ہمیں ملکر میڈیا انڈسٹری کی تعمیر وترقی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پرنسپل انفارمیشن آفیسر محترمہ ریئسہ عادل نے اس موقع پر کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی پیشہ ورانہ خدمات نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ میڈیا کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کو درپیش مسائل کے حل کے لیے صحافتی تنظیموں اور متعلقہ اداروں کے درمیان مسلسل رابطہ ضروری ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایپنک کے نومنتخب عہدیدار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود، ان کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، چئیرمین ایپنک محمد صدیق انظر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود صحافتی تنظیموں کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والے کارکن مختلف مشکلات کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے مسائل کے حل اور بہتر کام کے ماحول کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحافتی تنظیموں کے درمیان اتحاد اور باہمی تعاون کو مضبوط بنا کر میڈیا ورکرز کے مسائل مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز پر اٹھائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے ایپنک گلگت بلتستان چیپٹر کے نومنتخب عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ میڈیا برادری کی نمائندگی اور فلاح و بہبود کے لیے فعال کردار ادا کریں گے۔

صدر ایم ڈبلیو او کلیم شمیم نے کہا کہ صحافت ایک اہم پیشہ اور قومی ذمہ داری ہے، جس میں صحافیوں کے ساتھ ساتھ میڈیا ورکرز بھی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ صحافتی اداروں کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ان سے وابستہ کارکنوں کے حقوق، معاشی تحفظ اور پیشہ ورانہ ترقی کو اہمیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو باہمی رابطوں اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تنظیمی امور کو بہتر انداز میں آگے بڑھائیں گے اور اپنے ساتھیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔

ایپنک جی بی گلگت بلتستان مہوش ممتاز بیگ نے شرکاء کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایپنک گلگت بلتستان اپنے علاقے کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ، ان کی فلاح و بہبود اور تنظیمی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی اتحاد، باہمی مشاورت اور اجتماعی جدوجہد کے ذریعے میڈیا ورکرز کے جائز حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کے حل کی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے دیگر مقررین نے بھی اپنے خطاب میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی خدمات، تنظیمی یکجہتی اور ان کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور نومنتخب عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر ایپنک گلگت بلتستان چیپٹر کے نومنتخب عہدیداروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور اس امید کا اعادہ کیا گیا کہ وہ صحافتی برادری کے مسائل کے حل، میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

US-Iran Agreement. US-Iran Agreement.
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا ایران معاہدے کی راہ ہموار کرنے کیلئے آج دوحہ میں مذاکرات ہونگے

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا ایران معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے آج...

us-iran us-iran
برطانیہ اور یورپ5 گھنٹے ago

ایران امریکا جنگ یورپ پر بھاری، اربوں ڈالر کے اضافی اخراجات کا سامنا

ایران امریکا تنازع کے اثرات یورپی معیشت پر بھی پڑنے لگے،گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران یورپ کو 112 ارب ڈالر...

Saudi Arabia Oil Saudi Arabia Oil
پاکستان5 گھنٹے ago

پاکستان میں سعودیہ کو ٹیکس فری تیل ذخیرہ کرنے کی پیشکش

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے سعودی کمپنیوں کو ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت ملک میں تجارتی...

Defence Minister Defence Minister
پاکستان6 گھنٹے ago

بھارت سے جنگیں پہلے بھی ہوئیں لیکن کوئی ابہام رہ جاتا تھا مگر اس بار بھارت اور اسکی فوج نے تسلیم کیا، وزیر دفاع

سیالکوٹ (صداۓ سچ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ جنگیں پہلے بھی ہوئیں لیکن کوئی نہ کوئی ابہام...

lahore-high-court lahore-high-court
پاکستان6 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ جوڈیشل ایکٹوزم...

patrol patrol
پاکستان6 گھنٹے ago

پیٹرولیم لیوی کی وصولی مقررہ ہدف سے 227 ارب روپے سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں صارفین سے تقریباً...

AIDS AIDS
پاکستان6 گھنٹے ago

ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ،3900 مریضوں کے ساتھ سندھ سرفہرست

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک بھر میں بچوں میں ایڈز کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافے کا...

Yemen-attack-Saudi Yemen-attack-Saudi
تازہ ترین6 گھنٹے ago

حوثی ملیشیا کی جانب سے جنوبی علاقے کی طرف داغا گیا ڈرون تباہ کر دیا، سعودی فوجی اتحاد

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی فوجی اتحاد نے حوثی ملیشیا کی جانب سے جنوبی علاقے کی طرف داغا گیا ڈرون تباہ...

Karachi Expensive Flour Karachi Expensive Flour
پاکستان6 گھنٹے ago

کراچی کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور، 20 کلو آٹا 3ہزار 540 روپے میں فروخت

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے شہری بدستور ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔...

us-iran-peace-deal us-iran-peace-deal
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا ایران مذاکرات، ثالثوں کی تجاویز کا مسودہ سامنے آگیا

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے ثالثوں کی تجاویز کا مسودہ سامنے آگیا۔ عرب میڈیا ادارے العربیہ کے...

Trending