تازہ ترین
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری، 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر
کرپٹو ایکسچینج بائننس (Binance) کو تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کا سامنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپٹو ایکسچینج بائننس کو سائبر حملے کا سامنا ہے اور اس حملے کے نتیجے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے ہیں۔
حملے کے بعد بائننس نے مختلف بلاک چین پارٹنرز اور اسٹیبل کوائن کمپنیوں کے ساتھ مل کر فوری طور پر تقریباً 3 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کردیے ہیں۔
بائننس نے سکیورٹی چیکس مکمل ہونے تک عارضی طور پر تمام deposits اور withdrawls بھی روک دیے ہیں جب کہ کمپنی نے تمام نقصانات خود پورا کرنے کااعلان بھی کیا ہے۔
بائننس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ سائبر حملہ کمپنی کے انجینئر’ کا لیپ ٹاپ ہیک ہونے کی وجہ سے ہوا جس کے ذریعے ہیکرز نے سسٹم تک رسائی حاصل کرکے غیر قانونی طور پر رقوم نکلوانے کی ٹرانزیکشنز کیں۔
بلاک چین انٹیلیجنس فرم TRM Labs کے مطابق امکان ہے کہ اس سائبر حملے میں شمالی کوریا کا سرکاری ہیکنگ گروپ ‘TraderTraitor’ ملوث ہے۔
واضح رہے گزشتہ سال کرپٹو پلیٹ فارم Bybit سے تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالر چوری ہوئے تھے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

