پاکستان
کراچی، جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کے قتل پر 1 اہلکار کو سزائے موت، 2 کو عمر قید
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کی ماڈل کرمنل کورٹ ایسٹ نے گلستانِ جوہر میں جعلی پولیس مقابلے کے دوران نوجوان عامر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکار شہریار کو سزائے موت سنا دی جبکہ شریک ملزمان اہلکاروں ناصر اور فیصل کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے تینوں ملزمان کو مقتول کے ورثاء کو 5، 5 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 2022ء میں تھانہ شارعِ فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
استغاثہ کے مطابق شاہین فورس کے اہلکاروں نے گلشنِ اقبال میں عامر کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم شہری کے نہ رکنے پر اس کا تعاقب کیا اور ایک رہائشی فلیٹ میں داخل ہو کر اس پر فائرنگ کر دی تھی۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ابتدائی طور پر واقعے کو پولیس مقابلہ ظاہر کیا تھا تاہم تحقیقات اور عدالتی کارروائی کے بعد اہلکاروں کا جرم ثابت ہو گیا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

