تازہ ترین
امریکی فوجی اڈوں کے فریزرز پراسرار طور پر خراب، بڑی مقدار میں خوراک برباد، سائبر حملے کا شبہ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ جنگ نے ملک بھر میں فوجی اڈوں پر فریزرز کی پراسرار خرابیوں کی تحقیقات شروع کر دیں، حکام کو شبہ ہے کہ فریزرز کو سائبر حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اگست کے دوران امریکا کے کم از کم 6 فوجی اڈوں پر فریزرز نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا، جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کے لیے محفوظ کی گئی بڑی مقدار میں خوراک خراب ہو گئی۔
ایریزونا کے فورٹ ہواچوکا میں فریزرز رات کے وقت اچانک ڈی فراسٹ موڈ میں چلے گئے، جس سے درجۂ حرارت بڑھ گیا اور صبح تک منجمد خوراک خراب ہو چکی تھی۔
تحقیقات کے دوران بعض فریزرز کی درجۂ حرارت کی ترتیبات میں غیر معمولی تبدیلیاں سامنے آئیں، جس سے تخریب کاری کے خدشات پیدا ہوئے۔
پینٹاگون نے تحقیقات میں امریکی سائبر کمانڈ اور آرمی کریمنل انویسٹی گیشن ڈویژن کو بھی شامل کر لیا ہے۔
امریکی حکام اس معاملے پر فرانسیسی حکام سے بھی رابطے میں ہیں، جہاں رواں ماہ 350 سے زائد تجارتی مراکز کے ریفریجریشن سسٹمز کو سائبر حملے کے ذریعے متاثر کیا گیا تھا۔
فرانس میں ہیکرز نے مبینہ طور پر فریزرز کے درجۂ حرارت کو تبدیل کر دیا تھا، جس کے باعث سپر مارکیٹس کو بڑی مقدار میں منجمد خوراک ضائع کرنا پڑی، بعض ریفریجریشن یونٹس اتنے گرم ہو گئے کہ ان میں آگ لگ گئی، جبکہ کاروباری اداروں کو کروڑوں یورو کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
تفتیش کاروں نے تاحال یہ تصدیق نہیں کی کہ امریکا اور فرانس میں پیش آنے والے واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں۔
سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ سے منسلک ریفریجریشن سسٹمز، خصوصاً پرانے سافٹ ویئر پر چلنے والے آلات، ہیکرز کے لیے آسان ہدف بن سکتے ہیں۔
واقعے نے امریکی فوجی خوراک کی فراہمی اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کی سائبر حملوں سے حفاظت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

