Connect with us

پاکستان

جناح اسپتال کراچی میں بجلی بند، جنریٹرز بھی ناکارہ، 2 مریض جاں بحق، درجنوں کی حالت غیر

Jinnah-hospital

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے جناح اسپتال میں پوری رات بجلی بند رہی جبکہ ہنگامی جنریٹرز بھی سافٹ ویئر خرابی کے باعث ناکارہ ہوگئے جس کے بعد دو مریض جاں بحق جبکہ درجنوں کی حالت غیر ہوگئی۔ آئی سی یو سمیت مختلف شعبوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ڈاکٹرز اور طبی عملہ ساری رات مریضوں کی جانیں بچانے میں مصروف رہا۔

سندھ کے سب سے بڑے سرکاری طبی مرکز جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن نے اسپتال کے ہنگامی طبی نظام کی قلعی کھول دی۔

گزشتہ شب سے صبح تک بجلی کی فراہمی معطل رہنے کے باعث جہاں اسپتال کے مختلف شعبوں میں علاج معالجے کا نظام بری طرح متاثر ہوا وہیں آئی سی یو میں زیر علاج دو مریضوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ درجنوں مریضوں کی حالت غیر ہوگئی۔

تشویشناک امر یہ ہے کہ بجلی کی طویل بندش کے باوجود اسپتال انتظامیہ مریضوں کی زندگیوں کو سہارا دینے والا متبادل بجلی کا نظام فعال کرنے میں ناکام رہی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نصب جنریٹرز بھی نہ چل سکے۔ 

بجلی کی عدم فراہمی کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈز سمیت مختلف شعبوں میں زیر علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وینٹی لیٹرز اور دیگر زندگی بچانے والے طبی آلات پر انحصار کرنے والے مریضوں کے حوالے سے بھی شدید تشویش پائی گئی۔

ڈاکٹرز اور طبی عملہ پوری رات محدود وسائل اور مشکل حالات میں مریضوں کی جانیں بچانے کی کوششوں میں مصروف رہا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران دو مریض آئی سی یو میں جاں بحق ہوئے تاہم بجلی کی بندش سے ہونے والی ممکنہ اموات کی اصل تعداد سامنے نہیں آسکی۔

اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر یحییٰ تنیو نے بجلی کی بندش کے دوران جنریٹرز نہ چلنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے وقت جنریٹر چلانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم سافٹ ویئر میں تکنیکی خرابی کے باعث جنریٹر فعال نہیں ہوسکے۔ 

انہوں نے بجلی کی بندش کے باعث مریضوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

صوبے کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں بجلی کی فراہمی کے متبادل ہنگامی نظام کا پوری رات ناکارہ رہنا اسپتال انتظامیہ کی منصوبہ بندی، مشینری کی دیکھ بھال اور مریضوں کی جانوں کے تحفظ کے انتظامات پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے کہ اگر کسی بڑے سرکاری اسپتال میں بجلی کی بندش کے دوران جنریٹر بھی کام نہ کرسکیں تو انتہائی نگہداشت میں زیر علاج اور مصنوعی نظام تنفس پر زندہ مریضوں کی زندگیوں کا تحفظ کیسے ممکن بنایا جائے گا؟

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Noreen Niazi Noreen Niazi
پاکستان2 گھنٹے ago

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیا

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو اسپتال سے کوٹ لکھپت...

Israeli Elections. Israeli Elections.
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اسرائیلی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کا الزام، موساد بھی تحقیقات کیلئے میدان میں آگئی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کے حالیہ انتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات میں خفیہ ایجنسی موساد...

ali pervaiz malik ali pervaiz malik
پاکستان2 گھنٹے ago

سعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا درخواستوں کو ایک ہی دن میں نمٹانے کی سہولت کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے سعودی کمپنیوں کو ملک میں تجارتی بنیادوں پر تیل کے ذخائر اور اسٹوریج...

Oil-Price-international Oil-Price-international
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران پر دوبارہ امریکی حملوں کے خدشات، برینٹ کروڈ کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی

ایران پر دوبارہ امریکی حملوں کے خدشات کے باعث درمیان برینٹ کروڈ کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ یہ ایک...

inflation inflation
پاکستان3 گھنٹے ago

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کمی

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور سالانہ مہنگائی کی شرح 11.32 فیصد...

Jinnah-hospital Jinnah-hospital
پاکستان3 گھنٹے ago

جناح اسپتال کراچی میں بجلی بند، جنریٹرز بھی ناکارہ، 2 مریض جاں بحق، درجنوں کی حالت غیر

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے جناح اسپتال میں پوری رات بجلی بند رہی جبکہ ہنگامی جنریٹرز بھی سافٹ ویئر...

rlng rlng
پاکستان3 گھنٹے ago

حکومت نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔...

Maulana Fazlur Rehman Maulana Fazlur Rehman
پاکستان3 گھنٹے ago

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر سی ڈی اے کا نوٹس، سکیورٹی گارڈ کیبن اور جنریٹر ہٹانے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر سی...

gold-price gold-price
پاکستان3 گھنٹے ago

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔  آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ...

crypto crypto
تازہ ترین12 گھنٹے ago

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری، 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر

کرپٹو ایکسچینج بائننس (Binance) کو تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کا سامنا ہے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپٹو...

Trending