پاکستان
ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کمی
ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور سالانہ مہنگائی کی شرح 11.32 فیصد رہی، ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ مہنگی، 12 سستی جبکہ 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ٹماٹر، آلو، دال چنا، بریڈ، پیاز، دودھ، دہی اور گھی سمیت متعدد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتےٹماٹر کی قیمت میں 35 فیصد، آلو کی قیمت میں 3.27 فیصد جبکہ دال چنا کی قیمت میں 2.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔ سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 35 فیصد اور چکن 32 فیصد تک مہنگا ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال میں سرخ مرچ 15.55 فیصد، مٹن 15 فیصد، بریڈ 12.62 فیصد اور بیف 12.10 فیصد مہنگا ہوا۔ پیاز کی قیمت میں 9 فیصد اور چائے کی قیمت میں 8.41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سالانہ بنیاد پر ایل پی جی 107 فیصد، بجلی 52.38 فیصد، ڈیزل 45.13 فیصد اور پیٹرول 43.61 فیصد تک مہنگا ہو چکا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

