Connect with us

پاکستان

سعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا درخواستوں کو ایک ہی دن میں نمٹانے کی سہولت کا اعلان

ali pervaiz malik

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے سعودی کمپنیوں کو ملک میں تجارتی بنیادوں پر تیل کے ذخائر اور اسٹوریج کی سہولیات قائم کرنے کی دعوت دے دی۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے ٹیکس سے مستثنیٰ بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کے درمیان ملاقات میں توانائی، پیٹرولیم، تیل ذخیرہ کرنے، ریفائنریوں کی بہتری اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت سعودی کمپنیاں پاکستان میں تجارتی بنیادوں پر تیل کے ذخائر اور اسٹوریج کی سہولیات قائم کرسکیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تیل ذخیرہ کرنے سے سعودی عرب کو سمندری راستوں کے ذریعے سپلائی میں ممکنہ خطرات کم کرنے اور ایشیائی منڈیوں تک رسائی میں مدد مل سکتی ہے۔

ملاقات میں بلوچستان کے علاقے حب میں پیٹرولیم ذخیرہ کرنے اور ریفائننگ کا بڑا کمپلیکس قائم کرنے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مجوزہ منصوبے میں بڑے خام تیل بردار جہازوں کی آمد اور تیل اتارنے کے لیے سہولیات شامل ہوں گی، جس سے پاکستان کا علاقائی توانائی راہداری کے طور پر کردار بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

دونوں فریقوں نے موجودہ ریفائنریوں کی استعداد بہتر بنانے اور تیل ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھی بات چیت کی۔

پاکستانی شہریوں کے لیے سعودی ویزا کی اسی روز کارروائی

ملاقات کے دوران سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستوں پر اسی روز کارروائی کی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے کاروباری سرگرمیوں، ثقافتی تبادلوں اور عوامی روابط کو فروغ ملے گا۔

سعودی سفیر نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے مشکل حالات میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات پر قائم ہیں۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کی مضبوط دفاعی شراکت داری علاقائی امن، استحکام اور اقتصادی تعاون کی بنیاد ہے۔

سعودی نائب وزیر کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے سعودی نائب وزیر برائے معدنی وسائل خالد کو اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

فورم 12 اور 13 نومبر کو منعقد ہوگا، جس میں پاکستان کے معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Noreen Niazi Noreen Niazi
پاکستان2 گھنٹے ago

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیا

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو اسپتال سے کوٹ لکھپت...

Israeli Elections. Israeli Elections.
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیلی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کا الزام، موساد بھی تحقیقات کیلئے میدان میں آگئی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کے حالیہ انتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات میں خفیہ ایجنسی موساد...

ali pervaiz malik ali pervaiz malik
پاکستان3 گھنٹے ago

سعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا درخواستوں کو ایک ہی دن میں نمٹانے کی سہولت کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے سعودی کمپنیوں کو ملک میں تجارتی بنیادوں پر تیل کے ذخائر اور اسٹوریج...

Oil-Price-international Oil-Price-international
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران پر دوبارہ امریکی حملوں کے خدشات، برینٹ کروڈ کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی

ایران پر دوبارہ امریکی حملوں کے خدشات کے باعث درمیان برینٹ کروڈ کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ یہ ایک...

inflation inflation
پاکستان3 گھنٹے ago

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کمی

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور سالانہ مہنگائی کی شرح 11.32 فیصد...

Jinnah-hospital Jinnah-hospital
پاکستان3 گھنٹے ago

جناح اسپتال کراچی میں بجلی بند، جنریٹرز بھی ناکارہ، 2 مریض جاں بحق، درجنوں کی حالت غیر

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے جناح اسپتال میں پوری رات بجلی بند رہی جبکہ ہنگامی جنریٹرز بھی سافٹ ویئر...

rlng rlng
پاکستان3 گھنٹے ago

حکومت نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔...

Maulana Fazlur Rehman Maulana Fazlur Rehman
پاکستان3 گھنٹے ago

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر سی ڈی اے کا نوٹس، سکیورٹی گارڈ کیبن اور جنریٹر ہٹانے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر سی...

gold-price gold-price
پاکستان3 گھنٹے ago

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔  آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ...

crypto crypto
تازہ ترین13 گھنٹے ago

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری، 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر

کرپٹو ایکسچینج بائننس (Binance) کو تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کا سامنا ہے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپٹو...

Trending