پاکستان
مہمند: پولیو ڈیوٹی پر جانے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید
مہمند (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں پولیو ڈیوٹی پر جانے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ واقعہ تحصیل پنڈیالی کے علاقے تمانزئی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ تمانزئی کے علاقے میں ان کی ٹیم پر فائرنگ کردی گئی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی ظہور اور سپاہی فضل موقع پر شہید ہوگئے جبکہ سپاہی صابر زخمی ہوگئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے 4 پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق ٹانک کی یونین کونسل شیخ اتار کے علاقے گاؤں جیوس میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ورکرز کو اغوا کیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

