تازہ ترین
بھارت: آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد خوفناک آتشزدگی، آسمان دھوئیں سے بھر گیا
وشاکاپٹنم (صداۓ سچ نیوز) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکاپٹنم میں آئل ریفائنری میں دھماکے کی آوازیں سنائی دینے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شب ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کی آئل ریفائنری میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد بلند شعلے اٹھنے لگے جس کی وجہ سے قریبی آبادیوں پر دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے اور مقامی رہائشیوں میں تشویش پیدا ہو گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ریفائنری میں موجود سلفر پچ ٹینک میں لگی، واقعے کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں آگ کے بلند شعلے اور دھوئیں کے گھنے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔
وشاکاپٹنم کے پولیس کمشنر شنکھ برتا باگچی نے بتایا کہ آگ صرف متاثرہ ٹینک تک محدود رہی اور ریفائنری کے دیگر حصّوں کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے فوری بعد ریفائنری کی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمز موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ایچ پی سی ایل نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ آگ کو مختصر وقت میں قابو کر لیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریفائنری کے تمام یونٹس محفوظ طریقے سے کام کر رہے ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ دھوئیں کو فی الحال خطرناک نہیں سمجھا جا رہا، واقعے کی نگرانی جاری ہے۔
آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کے بعد حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

