Connect with us

برطانیہ اور یورپ

برمنگھم میں ’’وارثِ آیتِ تطہیر کا ماتم‘‘ کے عنوان سے عظیم الشان اجتماعِ عزاء، علما، ذاکرین اور معروف نوحہ خواں حضرات کی بھرپور شرکت

Grand Mourning Gathering

برمنگھم (صدائے سچ نیوز ) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں سیدۂ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یاد میں ’’وارثِ آیتِ تطہیر کا ماتم‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجتماعِ عزاء منعقد ہوا، جس میں برطانیہ کے مختلف شہروں اور دیگر مقامات سے علمائے کرام، ذاکرین، معروف نوحہ خواں حضرات، ماتمی دستوں اور عزادارانِ اہلِ بیتؑ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حسینیہ ریجنٹ پارک ہال برمنگھم میں منعقد ہونے والے اس روح پرور اجتماع میں مقررین نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرتِ طیبہ، مقام و مرتبہ، فضائل و مناقب اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلِ بیت اطہارؑ کی تعلیمات، پیغامِ کربلا اور اسلامی اقدار کی ترویج کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اجتماع سے خطاب کرنے والے علمائے کرام میں مولانا محمد رضا داؤدانی، مولانا سید بلال کاظمی، علامہ سید علی کاظمی اور علامہ اسد رضا زیدی شامل تھے۔ اس موقع پر معروف ذاکرین وسیم عباس بلوچ، ثقلین عباس گھلو، آصف کمال حیدر، علی عمران جعفری، زین علی زیدی اور قمر کیانی نے بھی اپنے خطابات کے ذریعے حاضرین کو واقعۂ کربلا اور سیرتِ اہلِ بیتؑ کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔

اجتماع کا ایک اہم حصہ معروف نوحہ خواں حضرات کی پرسوز نوحہ خوانی پر مشتمل تھا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کاظمی برادرز سمیت میر حسن میر، میر قاسم میر، میر جواد میر، قیس عباس قومی (یوکے)، شبی الحسن کاظمی اور ذاکر چوہدری اعجاز (یوکے) نے اپنے مخصوص انداز میں نوحے اور مرثیے پیش کیے۔ ان کی پرسوز آوازوں نے محفلِ عزاء کی فضا کو سوگوار اور حاضرین کے قلوب کو یادِ اہلِ بیتؑ سے منور کیے رکھا۔

اس موقع پر زوار مرکزی ماتمی دستہ (یوکے) کی شرکت بھی نمایاں رہی۔ منتظرِ عزاداران تقی عباس بخاری سمیت دیگر شخصیات اور عزاداران نے بھی اجتماع میں شرکت کرکے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ پروگرام کی اہمیت کے پیش نظر پاکستان اور برطانیہ میں مختلف عزاداری نیٹ ورکس کے ذریعے اس کی براہِ راست نشریات بھی پیش کی گئیں، جس سے برطانیہ کے علاوہ دیگر مقامات پر موجود عقیدت مند بھی اس اجتماع میں شریک ہو سکے۔

منتظمین کے مطابق اس اجتماع کے انعقاد کا بنیادی مقصد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیاتِ مبارکہ، ان کی عظیم قربانیوں اور اہلِ بیت اطہارؑ کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو ان کے کردار، صبر، استقامت اور حق و صداقت کے پیغام سے روشناس کرانا تھا۔

اجتماع کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اہلِ بیت اطہارؑ سے وابستگی، ان کی تعلیمات کی ترویج اور ذکرِ مصائب و فضائل کا یہ سلسلہ پوری عقیدت و احترام کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

mujtaba-khamenei mujtaba-khamenei
تازہ ترین34 منٹس ago

امریکی انتخابی نتائج سے واشنگٹن کی ایران دشمن پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،ایرانی سپریم لیڈر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا امریکی مڈٹرم الیکشن کے نتائج پر ردعمل آگیا۔...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان46 منٹس ago

حکومت مرحلہ وار پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے پر رضامند

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے خاتمے اور عوام کو مزید ریلیف فراہمی کے معاملے پر...

trump trump
تازہ ترین54 منٹس ago

ایران جنگ نے ٹرمپ کی جماعت کو ڈبو دیا، انتخابی شکست کا اعتراف

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے وسط مدتی...

gold-rate gold-rate
پاکستان1 گھنٹہ ago

امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی بڑا اضافہ

کراچی (سداۓ سچ نیوز) امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی نے...

gas gas
پاکستان1 گھنٹہ ago

سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری، گھریلو صارفین کو روزانہ کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟

کراچی (صداۓ سچ نیوز) موسم سرما کے دوران گیس کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس...

donald-trump- donald-trump-
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا عندیہ، ٹرمپ نے ’شدید ضرب‘ لگانے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ بڑی فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے...

Grand Mourning Gathering Grand Mourning Gathering
برطانیہ اور یورپ4 گھنٹے ago

برمنگھم میں ’’وارثِ آیتِ تطہیر کا ماتم‘‘ کے عنوان سے عظیم الشان اجتماعِ عزاء، علما، ذاکرین اور معروف نوحہ خواں حضرات کی بھرپور شرکت

برمنگھم (صدائے سچ نیوز ) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں سیدۂ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یاد...

mohammad-bagher-ghalibaf mohammad-bagher-ghalibaf
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی عوام نے ایران کیخلاف جنگ مسترد کر دی، محمد باقر قالیباف

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکی عوام نے ایران کے خلاف...

Abdulrahman El-Sayed Abdulrahman El-Sayed
تازہ ترین4 گھنٹے ago

عبدالرحمان السید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالرحمان السید نے سینیٹ کا انتخاب جیت...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران پر فوری طور پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ امریکا کی پوزیشن شاندار ہے۔...

Trending