Connect with us

تازہ ترین

ایران جنگ نے ٹرمپ کی جماعت کو ڈبو دیا، انتخابی شکست کا اعتراف

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں کی کامیابی کے امکانات متاثر کیے، تاہم انہوں نے تہران کے خلاف فوجی کارروائی کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اسے درست قرار دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل اور فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویوز میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جنگ انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے والے عوامل میں شامل تھی، لیکن انہیں اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ ان کے مطابق، وہ دوبارہ بھی یہی قدم اٹھائیں گے۔

انتخابی نتائج میں کئی روایتی ریپبلکن ریاستوں میں ڈیموکریٹ امیدواروں کی کامیابی نے حکمران جماعت کو دھچکا پہنچایا۔ ٹرمپ نے انتخابی شکست کی ذمہ داری پارٹی امیدواروں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ ووٹرز کو متحرک کرنے میں ناکام رہے، جبکہ ان کا مؤقف تھا کہ اگر وہ خود بیلٹ پر ہوتے تو ریپبلکنز بڑی کامیابی حاصل کرتے۔

دوسری جانب ایران جنگ کے باعث بڑھتے اخراجات، مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں پر عوامی تحفظات کو بھی انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے والے عوامل قرار دیا جا رہا ہے۔

فاکس نیوز سے گفتگو میں ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کی معاشی کارکردگی کا دفاع کیا اور کہا کہ وہ انتخابی نتائج کو اپنے خلاف عوامی غصے کا اظہار نہیں سمجھتے۔

ادھر ریپبلکن پارٹی کے اندر ٹرمپ کی حمایت یافتہ امیدواروں کے انتخاب اور عوامی خدشات کو نظرانداز کرنے پر ناراضی بڑھ رہی ہے۔ انتخابی نتائج کے بعد کانگریس میں ڈیموکریٹس کی مضبوط پوزیشن ٹرمپ انتظامیہ کے لیے قانون سازی، بجٹ اور حکومتی تقرریوں کے معاملات میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

mujtaba-khamenei mujtaba-khamenei
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی انتخابی نتائج سے واشنگٹن کی ایران دشمن پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،ایرانی سپریم لیڈر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا امریکی مڈٹرم الیکشن کے نتائج پر ردعمل آگیا۔...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومت مرحلہ وار پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے پر رضامند

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے خاتمے اور عوام کو مزید ریلیف فراہمی کے معاملے پر...

trump trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران جنگ نے ٹرمپ کی جماعت کو ڈبو دیا، انتخابی شکست کا اعتراف

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے وسط مدتی...

gold-rate gold-rate
پاکستان3 گھنٹے ago

امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی بڑا اضافہ

کراچی (سداۓ سچ نیوز) امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی نے...

gas gas
پاکستان3 گھنٹے ago

سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری، گھریلو صارفین کو روزانہ کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟

کراچی (صداۓ سچ نیوز) موسم سرما کے دوران گیس کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس...

donald-trump- donald-trump-
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا عندیہ، ٹرمپ نے ’شدید ضرب‘ لگانے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ بڑی فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے...

Grand Mourning Gathering Grand Mourning Gathering
برطانیہ اور یورپ5 گھنٹے ago

برمنگھم میں ’’وارثِ آیتِ تطہیر کا ماتم‘‘ کے عنوان سے عظیم الشان اجتماعِ عزاء، علما، ذاکرین اور معروف نوحہ خواں حضرات کی بھرپور شرکت

برمنگھم (صدائے سچ نیوز ) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں سیدۂ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یاد...

mohammad-bagher-ghalibaf mohammad-bagher-ghalibaf
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکی عوام نے ایران کیخلاف جنگ مسترد کر دی، محمد باقر قالیباف

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکی عوام نے ایران کے خلاف...

Abdulrahman El-Sayed Abdulrahman El-Sayed
تازہ ترین6 گھنٹے ago

عبدالرحمان السید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالرحمان السید نے سینیٹ کا انتخاب جیت...

trump trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران پر فوری طور پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ امریکا کی پوزیشن شاندار ہے۔...

Trending