پاکستان
پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ خود نکالنا پڑےگا، سیاسی اسپیس کسی کے سہارے نہیں ملے گی، شوکت یوسفزئی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پارٹی کو اپنے لیے راستہ خود ہی نکالنا پڑے گا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نےکہاکہ ثبوت نہ ہوں تو الزام نہیں لگانا چاہیے مگر خیبر پختونخوا میں الزامات پر ہماری حکومت ہی ختم کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ گورنر راج زیادہ مدت تک چل سکتا ہے، یہ کس کھاتے میں سڑکوں کا افتتاح کررہےہیں؟ یہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا ایجنڈا بھی ساتھ لائے ہیں۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہماری لیے سیاسی اسپیس کہیں نہیں چھوڑی گئی، ہم سب کےخلاف تھری ایم او سمیت دیگر کیس ہیں، کل ہائیکورٹ کو بھی ہمارے کیسز سننے سے روک دیا گیا ہے، یہ افسوسناک ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر لیڈرز جیلوں میں ہیں، جو رہ گئے ہیں ان کے خلاف بھی کیسز ہیں، پارلیمنٹ میں ہم موجود ہیں، پارلیمانی کمیٹیوں میں ہمیں جانا چاہیے، پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ خود ہی نکالنا پڑےگا، سیاسی اسپیس کسی کے سہارے نہیں ملے گا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کو کنٹینر پر آنے کی دعوت دی تھی، لگ یہی رہا ہےکہ حکومت اور جے یوآئی (ف) میں تھوڑی دیرکیلئے تلخیاں ہوں گی، پھردھول بیٹھ جائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات ہونا اچھی بات ہے، کیسز سےمتعلق مشاورت ہوجاتی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

