Connect with us

پاکستان

پاکستان نے بنگلادیش کو 0-1 سے شکست دیکر پہلی بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی

SAFF Football Championship

پاکستان فٹبال ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بنگلا دیش کو ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ 

ڈھاکا کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےگئے ساف فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے میزبان بنگلا دیش کو ایک صفر سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

میچ میں بنگلادیش کا بال پر زیادہ قبضہ رہا لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار دفاعی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے حملے ناکام بنائے۔

میچ کے 86 ویں منٹ میں عبدالصمد نے حریف دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دےکر بائیں پاؤں سے شاندارگول اسکور کیا اور پاکستان کو فیصلہ کن برتری دلادی۔

آخری لمحات میں بنگلادیش نے مقابلہ برابرکرنےکی بھرپورکوشش کی، تاہم پاکستانی دفاع نے برتری برقرار  رکھی۔ میچ کے دوران تماشائیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور ناخوشگوار  رویےکے واقعات بھی سامنے آئے جب کہ آخری لمحات میں بنگلا دیشی پلیئرز بھی پاکستانی فٹبالرز سے الجھتے رہے لیکن پاکستان ٹیم نے اعصاب پر قابو پایا اور میچ کا اختتام پاکستان کی ایک  صفر کی برتری پر ہوا۔

نولبرٹو سولانو کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم اب پہلی بار ساف چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے سے صرف ایک فتح دور ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل 17 نومبرکو کھیلا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

AI AI
تازہ ترین3 منٹس ago

اے آئی اگلے 3 برس میں انسانیت کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے، معروف سائنس دان کا انتباہ

مصنوعی ذہانت (اے ای) کے شعبے کے معروف سائنس دان اور نوبیل انعام یافتہ پروفیسر جیفری ہنٹن نے خبردار کیا...

Kalabagh Raid Kalabagh Raid
پاکستان11 منٹس ago

کالا باغ میں کسٹمز کی بڑی کارروائی، 68 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کسٹمز ان لینڈ انفورسمنٹ نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالا باغ...

migraine migraine
تازہ ترین16 منٹس ago

مائیگرین اور عام سر درد میں کیا فرق ہے؟ ڈاکٹر سے کب رجوع کرنا چاہیے؟

طبی ماہرین کے مطابق سر درد اور مائیگرین دونوں ایک جیسی کیفیت نہیں ہیں۔ عام سر درد ایک علامت ہے،...

Health Adviser Health Adviser
پاکستان36 منٹس ago

خیبر پختونخوا کے 124 اسپتالوں کو سولرائز کیا جائے گا، مشیر صحت جوہر نگار

پشاور (صداۓ سچ نیوز) مشیر صحت خیبرپختونخوا جوہر نگار نےکہا ہے کہ صوبے کے 124 اسپتالوں کو سولرائز کیا جائے...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان43 منٹس ago

وزیراعظم کا پاکستان کو 2050 تک بڑی عالمی معیشت بنانے کا ویژن قابلِ ستائش ہے، صدر لاہور چیمبر آف کامرس

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر نے وزیراعظم شہباز شریف کے پاکستان...

Teeth Teeth
تازہ ترین54 منٹس ago

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بڑی خبر، دانتوں کو سہارا دینے والی ہڈیوں کی بحالی پر اہم تحقیق

ٹائپ ٹو ذیابیطس نہ صرف جسم کے مختلف اعضا بلکہ دانتوں اور منہ کی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے...

Yousaf-Raza-Gillani Yousaf-Raza-Gillani
پاکستان59 منٹس ago

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا ذیابیطس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

اسلام آباد  (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ذیابیطس سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے...

ROBINA-KHALID ROBINA-KHALID
پاکستان1 گھنٹہ ago

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا ذیابیطس کے عالمی دن پر پیغام

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئر پرسن سینیٹر روبینہ خالد...

SAFF Football Championship SAFF Football Championship
پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان نے بنگلادیش کو 0-1 سے شکست دیکر پہلی بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان فٹبال ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بنگلا دیش کو ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار...

samina mumtaz samina mumtaz
پاکستان1 گھنٹہ ago

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جنیوا میں آئی پی یو انسانی حقوق کانفرنس میں شرکت، عملی اقدامات پر زور

جنیوا (صداۓ سچ نیوز) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے جنیوا میں...

Trending