Connect with us

پاکستان

وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام شکرا کا افتتاح کر دیا

محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام شکرا کا افتتاح کر دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے اس جدید ترین مانیٹرنگ نظام کا افتتاح کیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں 24/7 مانیٹرنگ روم اور کال سینٹر فعال ہو گیا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے نظام کو بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کو سیکوئر ہائبریڈ انٹیلی جنس فار نالج بینڈ ریسپونس انالیٹکس سسٹم پر بریفنگ دی گئی، وزیر داخلہ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

نئے نظام سے پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو گی، وزیر داخلہ نے کہا کہ پاسپورٹ کے اپلائی ہونے سے ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد شہریوں کو عالمی معیار کی تیز رفتار اور محفوظ خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے، مانیٹرنگ کے جدید نظام سے محکمہ پاسپورٹس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے سیکیورٹی فیچرز کو آئی سی اے او اسٹینڈرڈز کے مطابق بنایا گیا، جدید آٹومیٹک جرمن مشینوں سے محکمے کی استعدادکار میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹو میٹک مشینوں سے پاسپورٹ پرنٹنگ پراسیس سے انسانی مداخلت کو مکمل ختم کر دیا گیا ہے، بریفنگ میں وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ نئے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ دفاتر میں رش کی بھی خودکار نشاندہی کی جا سکے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

pak army attacks in afganistan pak army attacks in afganistan
تازہ ترین2 منٹس ago

آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز 205 کور تباہ کر دیا

کابل (صداۓ سچ نیوز) آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری...

israel attack israel attack
تازہ ترین15 منٹس ago

لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، سینئر حماس عہدیدار اہلیہ سمیت شہید

تریپولی (صداۓ سچ نیوز) لبنان کے شمالی شہر تریپولی میں واقع فلسطینی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس...

Abbas Araghchi. Abbas Araghchi.
تازہ ترین25 منٹس ago

امریکا ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنانے پر پچھتائے گا: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ میرے الفاظ کو نشان زد کر...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین40 منٹس ago

امریکا ہرمز سے جہاز نکلوا سکتا ہے تو آ کر دکھائے: پاسداران نیول کمانڈر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے نیول کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکا ہرمز سے جہاز نکلوا...

iran-israel-america iran-israel-america
تازہ ترین60 منٹس ago

اسرائیل و امریکا کے حملے جاری، ایران بھی دشمن کو نقصان پہنچانے کیلئے پُرعزم

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی موبائل میزائل لانچ صلاحیت ختم کرنے کا امریکی اسرائیلی آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے۔...

Illigal-Afghans Illigal-Afghans
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام آباد و مختلف اضلاع سے 86 غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیوں میں 86 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو...

crude oil crude oil
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا آبنائے ہرمز کا کنٹرول چھڑوانے میں ناکام، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

تہران (صداۓ سچ نیوز) آبنائے ہرمز کے معاملے پر کشیدگی برقرار رہنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی...

us-defense-secretary us-defense-secretary
تازہ ترین17 گھنٹے ago

ایران پر حملوں کی نئی لہر جلد شروع کریں گے، مزید فوجی بھی آرہے ہیں، امریکی وزیر جنگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ میں امریکا جیت رہا...

_khamnayi _khamnayi
تازہ ترین18 گھنٹے ago

آیت اللّٰہ خامنہ ای کا تعزیتی اجتماع ملتوی کر دیا گیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کا تعزیتی اجتماع ملتوی کر دیا گیا۔...

sri lanka navy sri lanka navy
تازہ ترین18 گھنٹے ago

ایرانی جہاز ڈوبنے کا واقعہ، سمندر سے متعدد لاشیں نکال لی گئیں، سری لنکن بحریہ

کولمبو (صداۓ سچ نیوز) سری لنکا کی سمندری حدود کے قریب امریکی حملے سے  ایرانی جہاز ڈوبنے  سے متعلق سری...

Trending