پاکستان
نایاب فلکیاتی منظر: 6 سیارے ایک ساتھ دیکھنے کا بہترین موقع
فلکیات (صداۓ سچ نیوز) فلکیات کے شوقین افراد کے لیے فروری کا مہینہ ایک نادر اور یادگار فلکیاتی منظر پیش کرے گا، کیونکہ اس دوران آسمان پر ایک ساتھ 6 سیارے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق فلکیات میں اس منفرد منظر کو پلانیٹ پریڈ کہا جاتا ہے، جب نظام شمسی کے کئی سیارے مخصوص ترتیب میں آسمان پر نمودار ہوتے ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق فروری میں رات کے وقت آسمان پر عطارد، زہرہ، زحل، مشتری، یورینس اور نیپچون واضح طور پر نظر آئیں گے۔ اس فلکیاتی پریڈ میں صرف مریخ شامل نہیں ہوگا، جبکہ باقی چھ سیارے چند دنوں تک مختلف زاویوں سے دیکھے جا سکیں گے۔ شمالی نصف کرہ میں اس نظارے کا بہترین وقت فروری کے آخری ہفتے کے دوران متوقع ہے۔
زیادہ تر سیارے سورج غروب ہونے سے پہلے دکھائی دیں گے، اس لیے ٹیلی اسکوپ کے ذریعے مشاہدہ آسان ہوگا۔ عطارد اور زہرہ صرف 30 سے 45 منٹ کے لیے نظر آئیں گے، جبکہ زحل اور نیپچون ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ مشتری اور یورینس کافی دیر تک آسمان پر موجود رہیں گے۔
یہ پلانیٹ پریڈ دنیا کے مختلف حصوں سے دیکھی جا سکتی ہے، مگر مقامی وقت اور زاویے مختلف ہونے کی وجہ سے آن لائن فلکیاتی سروسز سے صحیح وقت معلوم کرنا ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق 2026 میں مجموعی طور پر تین پلانیٹ پریڈز متوقع ہیں: فروری میں چھ، اپریل میں پانچ اور اگست میں دوبارہ چھ سیارے۔ یہ نایاب مناظر نہ صرف سائنسی دلچسپی بڑھاتے ہیں بلکہ عام لوگوں میں کائنات کے بارے میں تجسس اور شعور بھی فروغ دیتے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

