Connect with us

پاکستان

بنگلا دیش کے نئے وزیرِ کھیل کا بھارت اوربی سی سی آئی کیساتھ کشیدگی ختم کرنے کی خواہش کا اظہار

Aminul-Haque

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلا دیش کے نئے وزیرِ کھیل امین الحق نے بھارت اوربی سی سی آئی کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلا دیش کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عدم شرکت کے معاملے کو جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات کی جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور بنگلا دیش ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ جاری مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، جو بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جا رہا ہے، میں بنگلا دیش کو اس وقت شامل نہیں کیا گیا جب سابق حکومت نے ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔ حکومت کی خواہش تھی کہ میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں، تاہم سفارتی تناؤ کے باعث معاملہ سنگین ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب بھارتی حکومت نے آئی پی ایل فرنچائزکلکتہ نائٹ رائڈرز کو ہدایت کی کہ وہ بنگلا دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے خارج کرے۔ بعد ازاں آئی سی سی نے بنگلا دیش کو ایونٹ سے باہر کر دیا اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا۔

تاہم 9 فروری کو آئی سی سی نے اعلان کیا کہ بنگلا دیش کو بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار پر کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔ مزید برآں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو 2031 کے مینز ون ڈے ورلڈکپ سے قبل ایک آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کا حق بھی دیا گیا ہے۔

امین الحق نے کہا کہ اگر سفارتی معاملات پہلے طے پا جاتے تو بنگلا دیش کی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کر سکتی تھی۔ یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے رواں سال ستمبر میں بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے جہاں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز پہلے ہی طے شدہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Aerospace Force Aerospace Force
تازہ ترین5 منٹس ago

پاسداران انقلاب ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی ڈرون مار گرایا

پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز کے اوپر ایک اور امریکی MQ-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ...

ambulance ambulance
پاکستان11 منٹس ago

شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی

ٹنڈوالہ یار (صداۓ سچ نیوز) ٹنڈوالہ یار میں ایک شادی کی تقریب میں اُس وقت افراتفری مچ گئی جب شرکت...

General Hossein Mohebi General Hossein Mohebi
تازہ ترین19 منٹس ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو اس بار ایسے نئے ہتھیار استعمال کریں گے کہ دنیا حیران ہوجائے گی، ترجمان پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ  امریکا نے حملے...

Hakan-Fidan Hakan-Fidan
تازہ ترین28 منٹس ago

مکہ الائنس مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے،ترک وزیر خارجہ

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ دفاعی اتحاد کی ادارہ جاتی تشکیل میں پیشرفت جاری...

Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi
پاکستان2 گھنٹے ago

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی تیاری...

Balochistan Balochistan
پاکستان2 گھنٹے ago

فورسز نے بلوچستان سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 58  غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو...

Italy pm Italy pm
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اٹلی، اسکولوں میں برقع و حجاب پر پابندی، غیر ملکی طلبہ کی تعداد کم کرنے کی تیاری

اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ حکومت اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد...

US Ambassador to UN US Ambassador to UN
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس...

furnace-oil furnace-oil
تازہ ترین3 گھنٹے ago

خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں دو فیصد کمی کے بعد تیل کی قیمتیں ایک ہفتے سے زائد کی کم ترین سطح پر...

Trump، Zelensky Trump، Zelensky
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ٹرمپ کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو، روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے پر زور

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ان پر روسی...

Trending