Connect with us

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ نے امریکی خزانے پر اربوں ڈالر کا بوجھ ڈال دیا

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے پہلے چھ دنوں میں ہی امریکا کو 11.3 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت برداشت کرنا پڑی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اندازہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے حکام نے امریکی سینیٹرز کو ایک بند کمرہ بریفنگ کے دوران دیا۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ رقم جنگ کی مکمل لاگت کی نمائندگی نہیں کرتی بلکہ ابتدائی اخراجات کا تخمینہ ہے۔

امریکی کانگریس کے متعدد معاونین کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس جلد ہی جنگ کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری کے لیے کانگریس سے درخواست کر سکتا ہے۔ بعض حکام کے مطابق یہ درخواست 50 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے، تاہم کچھ کا خیال ہے کہ یہ اندازہ بھی کم ہو سکتا ہے۔

اب تک امریکی حکومت نے جنگ کی مجموعی لاگت یا اس کے ممکنہ دورانیے کے بارے میں کوئی باضابطہ تفصیل جاری نہیں کی۔ صدر ٹرمپ نے بدھ کو کینٹکی کے دورے کے دوران کہا کہ “ہم جنگ جیت چکے ہیں”، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کام مکمل کرنے کیلئے لڑائی جاری رکھے گا۔

یہ جنگ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں سے شروع ہوئی تھی۔ اب تک اس تنازع میں تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر ایرانی اور لبنانی شہری شامل ہیں، جبکہ لڑائی لبنان تک پھیل چکی ہے۔

حکام نے قانون سازوں کو بتایا کہ صرف ابتدائی دو دنوں میں ہی تقریباً 5.6 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ اور گولہ بارود استعمال کیا گیا۔ کانگریس کے ارکان کو خدشہ ہے کہ جنگ کے باعث امریکی فوجی ذخائر تیزی سے کم ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دفاعی صنعت پہلے ہی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔

گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے اسلحہ ساز کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کی تاکہ فوجی سامان کے ذخائر کو دوبارہ بھرنے کے اقدامات پر بات کی جا سکے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت کے قانون سازوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام عوام کے سامنے حلف کے تحت گواہی دیں اور واضح کریں کہ جنگ کتنی دیر جاری رہ سکتی ہے اور لڑائی ختم ہونے کے بعد ایران کے حوالے سے امریکی حکمت عملی کیا ہو گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei
تازہ ترین25 منٹس ago

ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں کے زخموں سے متعلق امریکی میڈیا کو آگاہ کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو...

Bill Gates Bill Gates
تازہ ترین31 منٹس ago

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال سے متعلق دنیا کو خبردار...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین35 منٹس ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو...

Attack Attack
تازہ ترین40 منٹس ago

امارات نے اسرائیل کو7 اکتوبر کے حملے سے پہلے خبردار کردیا تھا، نیویارک ٹائمز کی تصدیق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے...

Aircraft Crashes in Congo Aircraft Crashes in Congo
تازہ ترین55 منٹس ago

کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک

کنشاسا (صداۓ سچ نیوز) جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ...

Saudi Yemen Saudi Yemen
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

سعودی اتحادی افواج نے یمن کے حوثیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا دیے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا...

jinnah-hospital jinnah-hospital
پاکستان1 گھنٹہ ago

جناح اسپتال لاہور کے آئی وارڈ میں آگ لگ گئی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) جناح اسپتال لاہور کے آئی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آگ لگنے...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران کی شرائط پوری ہونے تک امریکاکو سزا دینے کا سلسلہ جاری رہے گا، ترجمان پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ ایران کی7...

Trump Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی...

IAIS IAIS
پاکستان14 گھنٹے ago

بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان تزویراتی روابط بڑھانے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز...

Trending