تازہ ترین
اماراتی شہری امریکی فوجی ٹھکانوں سے دور رہیں، پاسداران انقلاب
تہرا ن (صداۓ سچ نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے حوالے سے سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں یہ اڈے اب ممکنہ طور پر جائز اہداف بن چکے ہیں۔
ایرانی حکام کی جانب سے جاری بیان میں اماراتی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ امریکی فوجی تنصیبات اور اڈوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں ان کی جان و مال کو خطرہ نہ ہو۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق خطے میں جاری فوجی اور سیاسی کشیدگی کے باعث امریکی افواج کی موجودگی کو براہ راست خطرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں ایران کے مفادات یا سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اس بیان کے بعد خلیجی خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، جبکہ عالمی برادری صورتحال کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان4 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان2 ہفتے agoزیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل

