پاکستان
افغان طالبان کی وزارت دفاع کا وانا میں کامیاب ڈرون حملے کا دعویٰ بے نقاب
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات نے افغان طالبان رجیم کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ افغان طالبان کی نام نہاد وزارت دفاع نے وانا میں کامیاب ڈرون حملے کا دعویٰ کیا، حالانکہ اصل میں جنوبی وزیرستان میں ایک سادہ ڈرون کو سافٹ کِل کے ذریعے تباہ کیا گیا۔
وفاقی وزارت اطلاعات کے مطابق ڈرون نے کسی فوجی تنصیب یا بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ افغان طالبان کی نام نہاد وزارت دفاع نے وانا میں کامیاب ڈرون حملے کا دعویٰ کیا تھا۔
وزارت اطلاعات نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں ایک سادہ ڈرون کو سافٹ کِل کے ذریعے تباہ کیا گیا۔ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ طالبان رجیم من گھڑت دعوے کرتی رہتی ہے۔
حال ہی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا جھوٹا بھی دعویٰ کیا گیا تھا ۔ وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیک کے مطابق اسی لیے افغان طالبان رجیم کے دعوؤں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

