Connect with us

پاکستان

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا

petrol-price-pakistan-april

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔

حکومت نے جہازوں میں استعمال ہونے والے فیول کی قیمت میں13فیصد اضافہ کردیا، جیٹ فیول45روپے 73پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا، جیٹ فیول کی قیمت388روپے ایک پیسے فی لیٹرمقرر کردیا گیا۔ ملک بھر میں جہازوں کے کرایوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 22 فیصد اضافہ کردیا گیا، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں فی لیٹر67روپے42پیسےاضافے کے بعد نئی قیمت302روپے52پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا۔

دوسری جانب مٹی کا تیل 39 روپے 20پیسے فی لیٹرمہنگا ہوگیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 سو 58روپے 1پیسے فی لیٹر مقررکیاگیا،اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 318روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نےپٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول پر فی لیٹر 105 روپے 37پیسے اور ڈیزل پر لیوی 55روپے 24پیسے فی لیٹر برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت توانائی کے مطابق وفاقی حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپےکی سبسڈی ادا کرےگی،یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمزکی مدمیں ادا کی جائے گی، 23 ارب روپےکی سبسڈی 14مارچ سے 20 مارچ تک کیلئے ادا کی جائے گی۔

پٹرول پرفی لیٹر49روپے 63 پیسےسبسڈی ادا کی جائےگی،ڈیزل پرفی لیٹر 75روپے 5 پیسے سبسڈی ادا کی جائےگی،وزارت توانائی کےمطابق 23 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز اوگرا کی طرف سےادا کیے جائیں گے،کابینہ سے "وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی منظوری حاصل کر لی ہے۔۔

ای سی سی نے 27 ارب 10 کروڑ روپےاس فنڈمیں منتقل کرنےکی منظوری دی ہےاس میں سے 23 ارب روپے اوگرا کو مذکورہ مقصد کے لیےمنتقل کیے جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Section-144 Section-144
پاکستان1 دن ago

بلوچستان میں یکم تا 10 محرم دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان میں یکم تا 10 محرم دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  اس حوالے سے جاری...

Syed Arshad Ali Naqvi Syed Arshad Ali Naqvi
تازہ ترین1 دن ago

واقعہ کربلا کے تاریخی اسباب اور شہدائے کربلا

تحریر: سید ارشد علی نقوی وقت کرتا ہے پرورش برسوںحادثہ بے سبب نہیں ہوتا یہ سادہ سا شعر نہ صرف...

Secretary Housing and Works Visited FGEHA Secretary Housing and Works Visited FGEHA
پاکستان1 دن ago

FGEHA الاٹیز کے لیے خوشخبری: ایک کروڑ روپے تک ہاؤسنگ قرضہ سہولت کے لیے پالیسی سازی کا آغاز

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے زیر صدارت ہاؤسنگ اتھارٹی کے کمیٹی...

Pakistani Rupee showed improvement against US Dollar Pakistani Rupee showed improvement against US Dollar
پاکستان1 دن ago

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، روپے نے برتری حاصل کرلی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) ملکی زرمبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،...

France Evian 2026 France Evian 2026
تازہ ترین1 دن ago

ایران سے منصفانہ ڈیل ہوئی، انکا افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ

ایویان (صدائے سچ نیوز) فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کی امیر قطر سے ملاقات...

Tehsil-Municipal-Administration Tehsil-Municipal-Administration
پاکستان5 دن ago

راولپنڈی: سرکاری کارروائی کے دوران ٹی ایم اے ٹیم پر مبینہ فائرنگ و تشدد، مقدمہ درج، ملازمین کا فوری کارروائی کا مطالبہ

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) نواز شریف پارک اور نو تعمیر شدہ یورولوجی اسپتال (کڈنی سینٹر) کے قریب مری روڈ پر...

Foreign Assets Foreign Assets
پاکستان5 دن ago

غیر ملکی اثاثے رکھنے پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے کہا ہے کہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے بیرونِ ملک...

federal cabinet session federal cabinet session
پاکستان5 دن ago

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم محمد...

Gold Jewellery Gold Jewellery
پاکستان5 دن ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد نرخ میں آج اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین5 دن ago

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کل پاکستان آنے کا امکان

تہران (صدائے سچ نیوز) عرب ٹی وی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا...

Trending