Connect with us

پاکستان

سانحۂ ترلائی: سجدوں میں بجھے چراغ اور سو گھروں کا اندھیرا

Nisar Hussain

تحریر: نثار حسین

سجدوں میں بجھے چراغ, امیدیں ٹوٹ گئیں

یہ صرف دھماکہ نہ تھا ایک بستی کی نبض پر پڑنے والی ایسی ضرب تھی جس نے سو سے زیادہ گھروں میں اندھیرا اتار دیا۔ کہیں جواں بیٹا کفن اوڑھ گیا، کہیں کمسن کلی مسل دی گئی، کہیں مانگ کا سہاگ اجڑ گیا۔ سانحۂ ترلائی نے ہمیں پھر یاد دلایا کہ جب معصوم لہو زمین پر گرتا ہے تو صرف ایک جان نہیں پورا جہان ٹوٹ جاتا ہے۔

والدین جب بیٹے کو گود میں لیتے ہیں تو مستقبل کی روشنیاں دیکھتے ہیں؛ سہرا، تعلیم، کامیابی سب خواب آنکھوں میں بس جاتے ہیں۔ مگر جب امیدوں کی شاخ یکایک ٹوٹ جائے تو باپ کی کمر اور ماں کا دل ایک ساتھ چٹخ جاتے ہیں۔ یہ وہ زخم ہیں جو وقت کے مرہم سے نہیں بھرتے، یہ عمر بھر کے روگ ہوتے ہیں، اور لحد تک ساتھ چلتے ہیں۔

Syed Ali Sher Kazmi & Gulsher Kazmi, Martyrs of Tarlai Incident
سید گل شیر کاظمی اور سید علی شیر کاظمی

یہ بھی پڑھیں: خواب ، حسرتیں اور آہیں

اس سانحے میں ایسے چہرے بھی تھے جن کی کہانیاں لفظوں میں سمٹتی نہیں۔ ایبٹ آباد کے لورہ سے تعلق رکھنے والے سید ذوالفقار علی کاظمی کے جوانسال بیٹے بائیس سالہ سید گل شیر کاظمی اور انیس سالہ سید علی شیر کاظمی سجدے کی حالت میں اپنے رب سے جا ملے۔ دو بھائی، دو دھڑکتے دل، ایک ہی صف میں اور پھر ایک ہی قبرستان میں پہلو بہ پہلو ابدی نیند۔ کون سا باپ ہوگا جو دو جوان بیٹوں کو کفن میں رخصت کر کے بھی قائم رہے؟ کون سی ماں ہوگی جس کے ہاتھوں کی مہندی ایک لمحے میں راکھ نہ بن جائے؟

Syed-Ali-Asghar-Kazmi-Shaheed
سید علی اصغرکاظمی

مسجد خدیجہ الکبریٰ کے سب سے ننھے شہید، سید علی اصغر ایک ذہین، خوش گفتار، مصور جو ابھی کھلنا تھا مگر اجل نے اسے اپنی آغوش میں لے لیا۔ گلگت بلتستان پولیس کے افسر بہادر علی کی شہادت پر پورا شمالی علاقہ سوگوار ہوا،وہ ایک فرد نہیں، لوگوں کی امید تھے، سکردو اور گلگت کی گلیوں کا اعتماد تھے۔ ان کے ساتھ جو خواب گئے، وہ صرف ایک خاندان کے نہ تھےایک پورے خطے کے تھے۔

گلگت بلتستان پولیس کے افسر بہادر علی

ہمارا ایمان ہے کہ شہید زندہ ہے اورشہادت ہماری میراث ، ہماری تاریخ کا درخشاں باب۔ حدیثِ مبارک ہے:

“مَنْ مَاتَ عَلَى حُبِّ آلِ مُحَمَّدٍ مَاتَ شَهِيدًا”
“جو شخص آلِ محمدؐ کی محبت پر مرا وہ شہید مرا۔”

مگر یہ بھی سچ ہے کہ بے گناہوں کی شہادت سانحہ ہوتی ہے ایسا سانحہ جسے ہونا نہیں چاہیے۔ ہم شہادتیں دیں گے تو اسی مشنِ حسینی پر، جس پر قائم رہ کر امام حسینؑ نے باطل کے سامنے سر نہ جھکایا اور اسلام کو نئی زندگی عطا کی ،نہ کہ اس اندھی دہشت کے ہاتھوں جو مسجد کے سجدوں تک کو نشانہ بنا لے۔

ریاست نے شہداء پیکج کا اعلان کیا یہ قدم قابلِ قدر سہی، مگر کیا کوئی پیکج کسی زندگی کا نعم البدل ہو سکتا ہے؟ اصل فرض یہ ہے کہ بیواؤں اور یتیموں کی کفالت، تعلیم اور باوقار مستقبل کی ضمانت ریاست اپنے ذمہ لے جب تک بچے جوان نہ ہو جائیں۔ ہمارے معاشرے میں بیوہ کی تنہائی اور یتیمی کا احساس کس قدر کٹھن ہے، یہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہ بچے معاشرے کے مفید شہری بنیں تو انہیں صرف ہمدردی نہیں، مستقل سہارا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا سے سبق: قانون نہیں، رویہ بدلتا ہے معاشرہ

دہشت گردی کے خلاف بیانات اور وقتی گرفتاریوں سے آگ بجھتی نہیں۔ سوال یہ ہے کہ یہ ناسور کہاں پلتے ہیں؟ کون انہیں پناہ دیتا ہے، کون سفر اور رہائش کا بندوبست کرتا ہے؟ جب تک ریاست سانپ کو پہچان کر اس کا سر نہیں کچلے گی، لکیر پیٹنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا۔ انتہا پسندی کے خلاف غیر مبہم، غیر مصالحتی اور مسلسل حکمتِ عملی ناگزیر ہے انٹیلیجنس کا مضبوط جال، نفرت انگیز بیانیوں کی بیخ کنی، اور قانون کی یکساں عمل داری۔ کالعدم تنظیموں سے ہر سطح پر قطع تعلق اور سخت نگرانی یہ وہ راستہ ہے جو مزید سانحات کو روک سکتا ہے۔

یہ حادثہ صرف ترلائی کا نہیں، پورے وطن کا ہے۔ آج مائیں بچوں کو گھر سے باہر بھیجتے ہوئے ٹھٹھک جائیں گی، مسجد کی دہلیز پر قدم رکھتے ہوئے دل کانپے گا۔ مگر ہمیں خوف کے اس سایے کو مستقل رات نہیں بننے دینا۔ شہداء کے لہو کی حرمت یہ تقاضا کرتی ہے کہ ہم نفرت کے اندھیروں کے مقابل امید کا چراغ جلائیں، انصاف کی راہ پر ثابت قدم رہیں، اور ریاست کو محبت کرنے والی ماں کا کردار ادا کرنے پر مجبور کریں جو اپنے بچوں کی حفاظت بھی کرے اور ان کے زخموں پر مرہم بھی رکھے۔

شہید زندہ ہیں اور ہمارے دلوں کی دھڑکن، صرف آنسو بہانا کافی نہیں؛ ان کے نام پر ایک محفوظ، منصف اور روشن معاشرہ بنانا ہی اصل خراجِ عقیدت ہے۔

کہیں سے پھر یہ صدا آتی ہے:
“لہو سے سینچی گئی مٹی کبھی بنجر نہیں ہوتی،
شہید زندہ رہتے ہیں قوموں کی رگوں میں روشنی ہو کر۔”

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان19 منٹس ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان28 منٹس ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان42 منٹس ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Containers Containers
پاکستان59 منٹس ago

کنٹینرز کی واپسی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان1 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان1 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان1 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Trending