Connect with us

تازہ ترین

نامنصفانہ جنگ (صیہونی استکبار اور تنہا ایرانی استقامت)

Syed Abbas Haider Shah Advocate

تحریر: سید عباس حیدر شاہ ایڈووکیٹ

تاریخ کے دھندلکوں میں جب بھی انسانیت نے عدل و انصاف کی شمع روشن کی، ظلمت کدوں کے فرعونی اس شمع کو گل کرنے کے لیے اکھٹے ہو گئے۔ زمانہ قدیم سے یہ دستور چلا آ رہا ہے کہ باطل ہمیشہ تعداد، سازوسامان اور دنیا جاہ و مال کے سہارے ڈٹا رہا، جبکہ حق اپنے ایمان، یقین اور استقامت کی پونجی کے ساتھ تنہا میدان میں ڈٹ گیا۔

آج مشرقِ وسطیٰ کا خونچکاں مرصع زمین اس ابدی تصادم کا نیا باب ہے۔ جہاں ایک طرف استکباری قوتوں اور صیہونیت کا شیطانی اتحاد ہے، تو دوسری طرف اقتصادی پابندیوں کی بیڑیوں میں جکڑا ہوا مگر عزم و استقلال کی چٹان بن کر کھڑا ایران ہے۔

اگر انصاف کے معیاروں پر اس جنگ کو پرکھا جائے تو یہ محض دو فریقوں کے درمیان مسلح تصادم نہیں، بلکہ عالمی ضمیر کے سینے پر سلگتا ہوا ایک کالا دھبہ ہے۔ ایک شطرنج کی بساط ہے، جس کے ایک طرف صیہونی ریاست ہے، جس کے ہاتھ میں امریکہ کی لازوال فوجی امداد کی شہہ، برطانیہ کی مکاری، یورپی یونین کی منافقت اور خلیجی ریاستوں سمیت اردن کی سہولت کاری کی چال اور ہندوستان کی چھپی حمایت ہے۔ پردۂ خفا میں بیٹھے کچھ ممالک اس شیطانی بساط پر مہروں کی طرح بے حرکت بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق کا افق اور ظہورِ سحر

دوسری طرف ایران ہے، وہ ملک جسے دہائیوں سے معاشی پابندیوں کی دیوار میں قید کر رکھا ہے۔ اسے ایٹمی توانائی جیسے بنیادی حق سے محروم رکھنے کے لیے عالمی قوانین کو ڈھال بنایا گیا، اس کی دفاعی صلاحیتوں پر قدغن لگائی گئی اور اس کی معیشت کا محاصرہ کیا گیا۔

اب سوال یہ ہے کہ اگر صیہونی ریاست اتنی "ناقابلِ تسخیر” ہے، اتنی "بے مثال” ہے، تو اسے ایران جیسے محصور اور محدود ملک کے مقابلے میں نصف دنیا کی حمایت کیوں درکار ہے؟ انصاف کا تقاضا تو یہ تھا کہ صیہونی ریاست ان تمام سہاروں سے پاک ہو کر، برہنہ ہو کر ایران کے سامنے کھڑی ہوتی۔ لیکن یہ ممکن نہیں، کیونکہ باطل کی طاقت اس کی اپنی ذات سے نہیں، بلکہ اس کے سہاروں سے ہے۔

حالیہ دنوں میں ایران کے عظیم قائدین، سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای، ڈاکٹر علی لاریجانی جیسی جلیل القدر شخصیات کی شہادت کے بعد جعلی میڈیا پروپیگنڈہ کرنے میں صیہونی اور امریکی مصروف ہیں اور خوش ہو رہے ہیں کہ معرکہ سر ہوگیا ہے۔ یہ صیہونی ذہنیت کی بوکھلاہٹ کی انتہا ہے۔

یہ لوگ میڈیا کی قوت سے وہ کام لینا چاہتے ہیں جو میدان جنگ میں نہ لے سکے۔ وہ یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ وہ ایرانی قیادت کو چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں اور بدلے میں ایران کچھ نہیں کر پا رہا۔ لیکن اے صیہونیو! ذرا عقل سے تو کام لو۔ اگر تم اتنے ہی طاقتور ہو تو نیٹو، امریکہ، یورپ اور مشرق بعید کے ممالک کے آگے کیوں دستِ سوال دراز کر رہے ہو؟

یہ بھی پڑھیں: میں ایک امریکہ مخالف جوان ہوں

طاقتور وہ ہے جو کھلے میدان میں سامنے آئے، جسے پشت پناہی کی ضرورت نہ ہو۔ تمہاری طاقت تمہارے اپنے بازوؤں میں نہیں، بلکہ تمہارے مکارانہ اتحادوں اور سفارتی دھاندلیوں میں پوشیدہ ہے۔ ایران کے ہاتھ تو پابندیوں کی زنجیروں سے جکڑے جا چکے، لیکن اس کے باوجود اس نے تمہیں وہ سبق یاد دلایا ہے کہ تم خوف سے کانپ رہے ہو۔

صیہونیوں کی پریشانی کا عالم یہ ہے کہ وہ میڈیا پر بدترین سنسرشپ مسلط کیے ہوئے ہیں۔ وہ اپنے نقصانات کو چھپانے کے لیے ہر ممکن جھوٹ بول رہے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ اگر ایران کے جوابی حملوں نے کوئی خاص نقصان نہیں پہنچایا، تو پھر صیہونی ریاست آزاد میڈیا کو محاذ کی سچی تصاویر دکھانے سے کیوں روک رہی ہے؟ کیوں دنیا یہ منظر نہیں دیکھ سکتی کہ ایرانی میزائلوں نے "آئرن ڈوم” کے دعوؤں کو خاک میں ملا دیا؟

حقیقت یہ ہے کہ تمام تر پابندیوں اور مشکلات کے باوجود ایران نے وہ کاری ضرب لگائی ہے کہ اس کی گونج واشنگٹن سے لندن تک سنی جا رہی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ عالمی استکبار اب اپنی بچی کھچی ساکھ بچانے کے لیے ہر دروازے پر دستک دے رہا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ اگر ایران کو ذرا سی بھی آزادی مل گئی، اگر اس کی معیشت پر سے پابندیاں اٹھ گئیں، تو ان کا بنایا ہوا پورا نظامِ ظلم ایک ہی وار میں مٹی میں مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سوڈان کا ماتم: مسلم آبادی پر تباہی، بیرونی مفادات اور مستقبل کا ممکنہ منظرنامہ

ایران آج محصور ہے، مگر اس کا عزم محصور نہیں۔ تاریخ کا قاعدہ ہے کہ جب کسی قوم کو دیوار سے لگا دیا جاتا ہے، تو اس کے اندر ایک ایسی قوت پیدا ہوتی ہے جو عظیم سے عظیم سلطنتیں نگل جاتی ہے۔ صیہونی ریاست اور اس کے اتحادیوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ ایرانی قیادت کے جسم کو تو زخمی کر سکتے ہیں، مگر اس روح کو نہیں مار سکتے جو ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیتی ہے۔

یہ جنگ دراصل عالمی نظام کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک طرف انسانی حقوق کے نعرے لگانے والے بیٹھے ہیں، تو دوسری طرف ایک پوری قوم کا اجتماعی قتل عام کرنے والا گروہ۔ لیکن وقت بدل رہا ہے۔ یہ اندھیری رات ہمیشہ نہیں رہے گی۔ وہ وقت دور نہیں جب یہی محصور ایران تاریخ کا ایک سنہرا باب رقم کرے گا، جسے رہتی دنیا تک عدل و انصاف کی مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

صیہونیو اور تمہارے مکار ساتھیو! سن لو، سہاروں پر لڑی جانے والی جنگیں کبھی جیتی نہیں جاتیں۔ اگر تم میں دم ہے تو اکیلے میدان میں آؤ، بغیر کسی عالمی حمایت کے۔ لیکن تم کبھی نہیں آؤ گے، کیونکہ تم جانتے ہو کہ تمہاری طاقت تمہارا اسلحہ نہیں، بلکہ تمہارے مکر اور فراڈ ہیں۔

یاد رکھو، جب مظلوم کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو جاتا ہے، تو اسے کسی ایٹم بم کی ضرورت نہیں رہتی۔ ایران کی استقامت، اس کی عظیم شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ یہ اس تابناک سورج کی نوید ہیں جو صیہونی استکبار کی تاریک رات کا خاتمہ کرے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان1 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان1 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان1 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 دن ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 دن ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین2 دن ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

Trending