Connect with us

پاکستان

سٹی ڈویلپمنٹ پیکج، سرگودھا شہر میں 15 بڑی اور متعدد چھوٹی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی سمری تیار، پنجاب حکومت کو فنڈز کے لیے ارسال

hafiz-shaukat-commissioner-sargodha

سرگودھا (صداۓ سچ نیوز) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ہائی ویز نے سرگودھا شہر میں سٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 15 بڑی جبکہ متعدد چھوٹی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی سمری تیار کر لی ہے، جسے منظوری کے لیے حکومت پنجاب کو بھجوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ منظوری کمشنر سرگودھا ڈویژن کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کی مختلف اہم شاہراہوں کو اس پیکج میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملت آباد پل سے 33 پھاٹک براستہ گل والا پھاٹک (7 کلومیٹر)، خیام چوک تا جیل روڈ براستہ شمع چوک، کلب روڈ (تقریباً 1.5 کلومیٹر)، کوئین چوک تا آزادی چوک تک (1.40) کلومیٹر)، میلہ منڈی چوک تا طارق آباد پھاٹک و ججز کالونی تک (2.10 کلومیٹر)، پل جانی مائنر تا 85 جھال تک (4.65 کلومیٹر)، شمع چوک تا اسٹیڈیم گیٹ (تقریباً 1 کلومیٹر)، ذیدی چوک تا پنجاب کالج براستہ ظفراللہ چوک (1.40کلومیٹر)، گل والا چوک تا رحمان پلازہ براستہ سیٹلائٹ ٹاؤن چوک (1.40 کلومیٹر)، سرکٹ ہاؤس تا کچہری چوک (1.70 کلومیٹر)، یونیورسٹی روڈ تا پی اے ایف بیریئر براستہ کوئن چوک (0.70 کلومیٹر) سمیت دیگر اہم سڑکیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم ہیموفیلیا، کمشنر سرگودھا کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ، بچوں سے اظہارِ شفقت اور ڈونرز کو خراجِ تحسین

مزید برآں گول چوک روڈ، پریس روڈ، گرلز کالج روڈ، ڈیری روڈ، مشن سکول روڈ، واٹر سپلائی روڈ، محمدی کالونی روڈ، اسلام آباد کالونی روڈ ، عیدگاہ روڈ، چھوٹی سبزی منڈی روڈ، ریل بازار، اردو بازار، فاطمہ جناح روڈ اور دیگر علاقوں کی سڑکوں کی بحالی بھی اس پیکج میں شامل کی گئی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ان منصوبوں کے تخمینہ جات تیار کر کے حکومت پنجاب کو بھجوائے جا رہے ہیں اور سفارش کی گئی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان سکیموں کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
کمشنر سرگودھا نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بھی دستیاب فنڈز کے تحت علیحدہ ترقیاتی پیکج تیار کریں۔ اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن نے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان جنگ میں 18 سال لگے، ایران جنگ 2 ماہ میں ختم ہورہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ایم ڈی واسا نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری میگا پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ جاری منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور جہاں سیوریج لائنیں بچھائی جا چکی ہیں وہاں سڑکوں اور گلیوں کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے۔

کمشنر نے ایم ڈی واسا سے مکمل ایکشن پلان طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متاثرہ سڑکوں اور گلیوں کو جلد از جلد بہتر حالت میں بحال کیا جائے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایم ڈی واسا، سی او میونسپل کارپوریشن، ایکسین ہائی ویز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین22 منٹس ago

صدر ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی...

IAIS IAIS
پاکستان12 گھنٹے ago

بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان تزویراتی روابط بڑھانے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز...

Federal Investigation Agency (FIA) Federal Investigation Agency (FIA)
پاکستان12 گھنٹے ago

ایف آئی اے اسلام آباد زون میں سخت محکمانہ احتساب، 10 ملازمین برطرف، 8 کی تنزلی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد زون نے محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں،...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان12 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ...

Balochistan Security Forces Balochistan Security Forces
پاکستان14 گھنٹے ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 33 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں...

Ministry-of-Information Ministry-of-Information
پاکستان14 گھنٹے ago

وزارت اطلاعات کا فیکٹ چیک، پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا افغان طالبان کا دعویٰ جھوٹا قرار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات نے فیکٹ چیک کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی...

smog smog
پاکستان14 گھنٹے ago

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور میں فضائی...

weather weather
پاکستان14 گھنٹے ago

آج سے 30ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آج سے 30 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا...

Russian Drone Attack on Ukraine Russian Drone Attack on Ukraine
تازہ ترین14 گھنٹے ago

یوکرین پر روسی ڈرون حملہ، اسرائیلی نوجوان ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے میں 14 سالہ اسرائیلی نوجوان ہلاک ہوگیا۔  تل...

US-strikes-Iran US-strikes-Iran
تازہ ترین15 گھنٹے ago

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تو پھر خطے میں کسی بھی ملک کا طیارہ اڑان نہیں بھر سکے گا، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا...

Trending