تازہ ترین
آبنائے ہرمز سے امریکا و اسرائیل کو کبھی گزرنے نہیں دیں گے، ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے امریکا اور اسرائیل کو کبھی گزرنے نہیں دیں گے۔
ایک بیان میں خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے آغاز کا غلط اندازہ لگایا، وہ اس کے پھیلنے کا بھی غلط اندازہ لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ پھیلنے سے بھی ٹرمپ کی ہی شکست ہو گی، ایران کسی بھی قسم کی کشیدگی کے لیے تیار ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری اہداف پر حملے کا ایران کی طرف سے دگنا جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا اسٹریٹجک منظر نامہ مستقل طور پر تبدیل ہو چکا ہے اور یہ اہم آبی گزرگاہ خصوصاً امریکا اور اسرائیل کے لیے اب کبھی اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں آئے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں آئی آر جی سی نیوی کمانڈ نے کہا ہے کہ اس اہم بحری راہداری پر غیر ملکی بالادستی کا دور ختم ہو چکا ہے۔
بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حالیہ علاقائی پیش رفت نے طاقت کے توازن کو بدل دیا ہے اور بیرونی قوتوں، خاص طور پر امریکا کی ایران کے قریبی سمندری علاقوں میں اثر اندازی محدود ہو گئی ہے۔
-
پاکستان3 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

