پاکستان
وزیراعظم سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، پائیدار امن کیلئے کوششوں کی پیشرفت کا جائزہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملاقات کی جس دوران خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کوششوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ملاقات کےدوران حالیہ کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور زور دیا کہ تمام فریقین امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھیں۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم اور فیلڈمارشل نے فریقین کے تحمل کو سراہا اور اعادہ کیا گیا کہ پاکستان فریقین کو حتمی معاہدے تک پہنچنے میں مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امن عمل میں شامل فریقین کے عزم کو بھی سراہا، شہبازشریف نے امن کے حصول کی کوششوں میں ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
شہبازشریف نے آنے والے وفود کو اپنی دعوت کا اعادہ بھی کیا، وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سےمکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
-
پاکستان4 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

