پاکستان
ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم کی امیر قطر کو یقین دہانی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس موقع پر امیر قطر نے انہیں پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد دی۔
اسلام آباد سے وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق امیر قطر نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان میں جنگ بندی ہوئی، پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں سے فریقین کے درمیان مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق امیر قطر نے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے حملوں کے باوجود تحمل پر قطری قیادت کی دانشمندی اور تدبر کی تعریف کی۔
دوران گفتگو وزیراعظم نے قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
-
پاکستان4 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

