تازہ ترین
مذاکرات میں ناکامی کے بعد صدر ٹرمپ کا ایران پر محدود فضائی حملوں پر غور، امریکی اخبار کا دعویٰ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیران اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد ایران کے خلاف محدود فوجی حملے دوبارہ شروع کیے جائیں، اس کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بھی برقرار رکھی جائے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اس اقدام کو امن مذاکرات میں تعطل کو ختم کرنے کے طریقہ کار کے طورپر دیکھاجا رہا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا کہ صورتحال سے آگاہ افراد کے مطابق ٹرمپ مکمل فضائی بمباری کی مہم دوبارہ شروع کرنے کا بھی اختیار رکھتے ہیں، تاہم یہ امکان کم ہے کیونکہ اس سے خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے اور صدر طویل فوجی تنازعات سے گریز کے حامی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے جنگ بندی برقرار ہے، ناکہ بندی کر رہےہیں، ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکےگا، صدر ٹرمپ
امریکی اخبار کے مطابق ایک اور آپشن یہ ہے کہ ٹرمپ وقتی نوعیت کی ناکہ بندی کریں، جبکہ وہ اتحادی ممالک پر دباؤ ڈالیں کہ مستقبل میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے طویل المدتی فوجی حفاظتی مشن کی ذمہ داری وہ خود سنبھالیں۔
-
پاکستان4 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

