Connect with us

پاکستان

ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہشمند، مگر انہوں نے شرط بھی رکھی ہے، حامد میر

hamid mir

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان آئیں لیکن انہوں نے اسلام آباد آنے کے لیے ایک شرط بھی رکھی ہے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ میرے پاس یکم اپریل کو ہی یہ خبر آ گئی تھی کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات پاکستان میں ہونے جا رہے ہیں لیکن معاملے کی حساسیت کے باعث یہ مسئلہ پیش آ رہا تھا کہ خبر چلائیں تو کیسے چلائیں کیونکہ اگر ہم یہ خبر اس وقت بریک کر دیتے تو ایک طوفان برپا ہو جاتا اور پھر ان مذاکرات کو سبوتاژ کرنے والے عوامل سرگرم ہو جاتے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران و لبنان سے جنگ بندی پر اسرائیلی عوام ناراض، نیتن یاہو کو شدید تنقید کا سامنا

حامد میر نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پاکستان میں ہونے کی خبر بھی ہمارے پاس موجود تھی لیکن ہمیں کہا گیا کہ اگر آپ نے یہ خبر چلائی تو اس کی ناصرف امریکا اور ایران کی جانب سے تردید آ جائے گی بلکہ پاکستان بھی اس کی تردید کر دے گا، پھر جیو کی انتظامیہ کے ساتھ طویل سوچ بچار کے بعد آخر کار ہم نے یہ خبر بریک کر دی اور اب تو امریکا کے صدر ٹرمپ نے بھی خود کہہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور بھی پاکستان میں ہو گا۔

حامد میر نے کہا کہ مجھے امریکی صدر کی بات پر زیادہ اعتبار نہیں ہے، مذاکرات کے دوران کسی بھی مرحلے پر ٹرننگ پوائنٹ آ سکتا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس مرحلے کو تاخیر کا باعث بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سوائے ایک چیز کے تقریباً تمام نکات پر اتفاق رائے ہو گیا تھا، ایک چیز جس پر ایران نے کہا تھا کہ ہم نے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا اور کوئی لچک نہیں دکھانی، ایران نے کہا کہ ہم لبنان میں سیز فائر تک امریکا کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،بجلی کا اوسط شارٹ فال ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز

ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خود پاکستان آنے کی خبروں سے متعلق سوال پر حامد میر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ خواہش ضرور ہے اور یہ بات ہم تک چینی سفارتی ذرائع سے پہنچی ہے اور امریکا اور ایران کے درمیان جو بات چیت چل رہی ہے اس میں بہت سے بین الاقوامی معاہدے بھی شامل ہیں اور بین الاقوامی ماہرین ان معاہدوں کو سامنے رکھ کر معاہدوں کا ڈرافٹ تیار کرتے ہیں اور ایسے بہت سے ماہرین امریکا، ایران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے پاکستان میں موجود ہیں۔

حامد میر نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ ایک اور چھکا مارنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں اور وہ شمالی کوریا کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے 14 مئی کو چین جانا ہے۔

ان کا کہنا ہے چینی سفارتی ذرائع سے ہی ہمیں معلوم ہوا ہے کہ چین نے امریکی صدر سے کہا ہے کہ آپ نے دورۂ چین سے قبل ایران کے ساتھ معاملہ نمٹانا ہے، تو اس لحاظ سے ان کے پاس اپریل کا مہینہ ہے، تو اگر امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے پا جاتے ہیں تو پھر چین، امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان بھی کسی ڈیل کی کوشش کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم  آج سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اورترکیہ کے سرکاری دورے کریں گے

سینئر صحافی کا کہنا ہے ایران کے مطالبے پر نائب صدر جے ڈی وینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی اور امریکی ذرائع سے جو بات ہم تک پہنچی ہے وہ یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بڑے حیران ہوئے کہ ایران نے یورینیئم نہ رکھنے پر رضامندی ظاہر کی جس پر جے ڈی وینس نے کہا جی وہ راضی ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر بھی لچک دکھانے کے لیے تیار ہے تو اس پر نائب صدر نے کہا جی اس پر بھی ایران تیار ہے۔

حامیر میر کا کہنا ہے لبنان والا معاملہ بہت حساس ہے اور کسی کو اچھا لگے یا برا لگے، میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس وقت امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہیں نیتن یاہو ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ اپنے ایکشن کے ساتھ ثابت کریں کہ وہی امریکا کے صدر ہیں اور وہ نیتن یاہو سے ڈکٹیشن نہیں لیتے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے تو بہت کھل کر کہا ہے کہ امریکی مجھے اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے رپورٹ کر رہے تھے اور واشنگٹن میں جو لبنان کے حوالے سے مذاکرات ہو رہے ہیں انہیں حزب اللّٰہ نے مسترد کر دیا ہے جبکہ لبنان حکومت میں حزب اللّٰہ کے پاس 2 وزارتیں موجود ہیں اور اسرائیل کی کوشش ہے کہ لبنان میں مسلکی اختلافات پیدا کیے جائیں اور یہ تاثر دیا جائے کہ ہم حزب اللّٰہ کو کچھ سمجھتے ہی نہیں ہیں، اس لیے اس معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو کوئی ایکشن لینا ہو گا اور انہیں نیتن یاہو کو بتانا ہو گا کہ میں آپ سے ڈکٹیشن لینے کے لیے تیار نہیں ہوں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement
پاکستان8 گھنٹے ago

پاکستان، سعودیہ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی  پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے...

Pakistan Women Beat Bangladesh Pakistan Women Beat Bangladesh
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایشین گیمز، پاکستان ویمنز نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں تیسری پوزیشن کے  لیے پاکستان ویمنز نے بنگلادیش ویمنز کو شکست دیکر برانز میڈل...

East-West-Pipeline East-West-Pipeline
تازہ ترین8 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ بنانے کے لیے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران متاثر ہونے والی خلیجی توانائی تنصیبات کی...

G7 Countries G7 Countries
تازہ ترین9 گھنٹے ago

جی 7 ممالک کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) جی 7 ممالک نے ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔...

Field Marshal ce Field Marshal ce
پاکستان9 گھنٹے ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل

پشاور(صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و...

JIP JIP
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیراعظم کا امیرجماعت اسلامی سے رابطہ، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک...

Iran Iran
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران کیساتھ کشیدگی، امریکا کی خلیجی خطے میں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب ڈالر فنڈ کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے خلیجی خطےمیں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب...

Trump Trump
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) تین اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکا...

us operation-boat-hit us operation-boat-hit
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکی بحری حملے انسانیت کیخلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں، اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر نے منشیات اسمگلنگ کے شبے میں کیریبیئن سمندر...

irani parliment irani parliment
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع کرا دیا...

Trending