Connect with us

پاکستان

بینک آف پنجاب کا بڑا فیصلہ: ظفر مسعود ایک سال مزید سی ای او برقرار

BOP CEO Zafar Masud

لاہور(صدائے سچ نیوز) بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ظفر مسعودکے بطور صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں بتائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ 13 اپریل 2026 کو منعقد ہونے والے بورڈ کے 330ویں ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، یہ توسیع 16 اپریل 2026 سے نافذ العمل ہوگی اور موجودہ شرائط و ضوابط کے تحت جاری رہے گی۔

بینک کے مطابق، اس منظوری سے قبل حکومت پنجاب کے محکمہ خزانہ کی جانب سے 13 اپریل 2026 کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

اپنی فائلنگ میں بینک آف پنجاب نے بتایا کہ بورڈ نے معاہدے کو موجودہ شرائط کے ساتھ مزید ایک سال کے لیے جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔

اس پیش رفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ ٹی آر ای سرٹیفیکیٹ ہولڈرز اور مارکیٹ کے دیگر شرکاء تک معلومات پہنچائی جا سکیں۔

بینک آف پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق، ظفر مسعود 2020 سے بطور سی ای او خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ایک تجربہ کار بینکر اور کاروباری شخصیت ہیں جنہیں 27 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ اس سے قبل بارکلے بینک، سٹی بینک، دبئی اسلامی بینک اور امیرکن ایکسپریس بینک جیسے اداروں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں ڈیولپمنٹ فنانس، بینکنگ ٹرانسفارمیشن اور پبلک سیکٹر مالیاتی اداروں میں وسیع مہارت حاصل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان3 گھنٹے ago

لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پُرامن ہوگا، مفاہمت کاراستہ کبھی بند نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ضرور...

Peshawar M-1 Peshawar M-1
پاکستان3 گھنٹے ago

پشاور موٹروے ایم ون کل رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور موٹروے ایم ون کل رات 11 بجے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند...

Recep Tayyib Erdogan Recep Tayyib Erdogan
تازہ ترین4 گھنٹے ago

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حل کرنےکی ضرورت ہے، ہم آزاد فلسطین کی آواز بنیں گے، اردوان

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق...

Trump Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

میں بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں کہ ایران کو تباہ کردوں یا انہیں دوبارہ پنپنے دوں، ٹرمپ

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں،...

Antonio Guterres Antonio Guterres
تازہ ترین4 گھنٹے ago

گزشتہ دہائی میں جنگوں کے خوفناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہوئے، انتونیو گوتریس

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی میں شروع...

Kuwait Kuwait
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  شہباز شریف کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے...

Eight foreign ministers Eight foreign ministers
تازہ ترین4 گھنٹے ago

غزہ میں جنگ بندی برقرار، تمام خلاف ورزیاں ختم کی جائیں، آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا نیو یارک میں غزہ پر اجلاس منعقد ہوا...

gold-rate gold-rate
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن...

DOnald-Trump DOnald-Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

وزیراعظم پاکستان عظیم لیڈر اور بہترین شخص ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں خطاب

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...

Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement
پاکستان13 گھنٹے ago

پاکستان، سعودیہ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی  پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے...

Trending