Connect with us

پاکستان

پٹرولیم کمیٹی کا اجلاس، گورننس، تقرریوں اور توانائی صورتحال کا جائزہ

petroleum-committee-meeting

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ایوانِ بالا کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں کنوینئر کمیٹی سینیٹر منظور احمد کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن، اسپیشل سیکرٹری وزارتِ توانائی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بورڈ تقرریوں سے متعلق قانونی و ضابطہ جاتی فریم ورک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کا مقصد طرزِ حکمرانی (گورننس) میں موجود خامیوں کی نشاندہی اور ان کے تدارک کے لیے مؤثر اصلاحی اقدامات کی سفارشات مرتب کرنا تھا۔

ذیلی کمیٹی نے مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں، جن میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، سینڈک میٹلز لمیٹڈ، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ، گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز لمیٹڈ، پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ کے بورڈز کی تشکیل کے طریقہ کار کا تفصیل سے جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:  آسٹریلیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں آگ پر 12 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے اسپیشل سیکرٹری وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے آگاہ کیا کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ کے لیے متعدد ناموں میں سے سات امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کنوینئر کمیٹی سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے نشاندہی کی کہ بعض نام ایسے بھی شامل ہیں جن کے خلاف ای سی ایل میں اندراج رہا ہے، بعض افراد ایک سے زائد بورڈز میں تعینات ہیں اور ان کے خلاف آڈٹ اعتراضات بھی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تقرریاں صرف میرٹ پر کی جائیں تاکہ باصلاحیت اور دیانتدار افراد ملک و قوم کی بہتری کے لیے خدمات انجام دے سکیں۔

اسپیشل سیکرٹری نے مزید بتایا کہ ایک افسر کے خلاف داخلی انکوائری کے بعد اسے شارٹ لسٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کمپنیز ایکٹ کے نفاذ سے قبل ایم ڈی اور سی ای او کی تقرری حکومت کرتی تھی، تاہم اب یہ اختیار بورڈ آف ڈائریکٹرز کو حاصل ہے اور تمام اقدامات قانونی فریم ورک کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔

ذیلی کمیٹی نے متفقہ طور پر سفارش کی کہ سرکاری اداروں (SOEs) ایکٹ 2023 کی متعلقہ شقوں میں ترمیم کی جائے تاکہ ایم ڈی اور سی ای او کی تقرری کا اختیار آئین کے آرٹیکل 90، 91 اور 99 کے مطابق وفاقی حکومت کو واپس دیا جا سکے، جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا مشاورتی کردار برقرار رکھا جائے۔ مزید برآں، کمیٹی نے کارکردگی کے جائزے کے لیے ایک شفاف اور منظم نظام وضع کرنے کی سفارش کی، جس میں متعلقہ وزارت یا ڈویژن کی مؤثر شمولیت یقینی بنائی جائے تاکہ جوابدہی، نگرانی اور قومی پالیسی سے ہم آہنگی برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی عالمی سیاست میں امریکا اور چین آمنے سامنے

اجلاس کے دوران ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اسپیشل سیکرٹری وزارتِ توانائی نے بتایا کہ پاکستان کی تقریباً 90 فیصد پٹرولیم سپلائی خلیجی ممالک سے آبنائے ہرمز کے ذریعے آتی ہے، اور ترسیلی جہاز عموماً آٹھ دن میں پاکستان پہنچ جاتا ہے۔ اگر آبنائے ہرمز بند ہو جائے تو متبادل راستوں پر غور کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کی تقریباً 60 فیصد، چین کی 45 فیصد جبکہ جاپان کی 80 سے 90 فیصد تیل کی ترسیل بھی اسی راستے سے ہوتی ہے۔ پاکستان کے پاس اس وقت تقریباً ایک ماہ کی پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال تیل کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔

گیس کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ قطر سے درآمد شدہ گیس دستیاب ہے، تاہم وہاں کی دو بڑی ریفائنریوں پر حملوں کے باعث مکمل سپلائی کی بحالی میں کچھ وقت درکار ہوگا۔ کمیٹی کو مزید آگاہ کیا گیا کہ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کا عمل جاری ہے اور ٹل بلاک میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ایل پی جی کے حوالے سے بتایا گیا کہ تقریباً 50 فیصد ایل پی جی ایران سے درآمد کی جاتی ہے، 15 فیصد دیگر ممالک سے جبکہ باقی مقامی پیداوار سے حاصل ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ ملک میں جہاں بھی تیل کے ذخائر دریافت ہوتے ہیں، ابتدائی طور پر ایل پی جی ہی حاصل ہوتی ہے۔

اجلاس کے اختتام پر کنوینئر کمیٹی سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے شفافیت، میرٹ اور مؤثر نگرانی کے نظام کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ قومی وسائل کا بہتر اور ذمہ دارانہ استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حتمی معاہدے کیلئے تیل کی برآمدات کی اجازت اور منجمد اثاثوں کی بحالی لازمی قرار

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ حتمی معاہدے کیلئے تیل کی...

china-america china-america
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

چین نے 10 امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین نے امریکی عائد پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر...

gold gold
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امن مذاکرات میں اہم پیش رفت، سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

امریکا ایران امن مذاکرات میں پیش رفت سے افراطِ زر اور شرحِ سود میں اضافے کے خدشات کے باعث عالمی...

naeem qasim naeem qasim
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، حزب اللّٰہ

بیروت (صداۓ سچ نیوز) حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں اپنی موجودگی برقرار نہیں...

crude-oil-prices crude-oil-prices
پاکستان2 گھنٹے ago

امریکا ایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت، خام تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں

امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام...

Gilgit Baltistan assembly Gilgit Baltistan assembly
پاکستان2 گھنٹے ago

گلگت بلتستان کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان (صداۓ سچ نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نےحلف اٹھا لیا۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد...

us_-iran-deal us_-iran-deal
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں بڑی پیشرفت، ایران کے منجمد اثاثے بحال، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم

تہران (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اورقطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،جس میں امریکا کی جانب سے ایران...

trump-italy pm trump-italy pm
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اٹلی اوراسکی وزیراعظم نے ایران کے خلاف ہمارا ساتھ دینے کا سوچا بھی نہیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں پر کڑی تنقید...

US-Senator-Lindsey-graham US-Senator-Lindsey-graham
تازہ ترین2 گھنٹے ago

وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائے، لنزے گراہم

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب ابراہم معاہدے میں...

trump trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کھلی ہے،تیل کی ترسیل بدستور جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیویارک ٹائمز پر تنقید کرتے ہوئے رپورٹ کو...

Trending