تازہ ترین
تیل کی عالمی سیاست میں امریکا اور چین آمنے سامنے
نئی دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ عالمی تیل کی رسد پر کنٹرول کے لیے امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر اہم سمندری راستوں کو دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
2026ء میں امریکا نے وینزویلا میں کارروائی کرتے ہوئے سابق صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد دنیا کے سب سے بڑے تیل ذخائر پر امریکی اثر و رسوخ بڑھ گیا۔
امریکا کے فروری میں ایران پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند ہو گئی جہاں سے دنیا کے 20 سے 25 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حقوق مکمل طور پر تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز کا کنٹرول نہیں چھوڑیں گے، محسن رضائی
مارچ میں امریکا نے انڈونیشیا کے ساتھ معاہدہ کر کے آبنائے ملاکا پر اپنی نگرانی بڑھا دی جو عالمی تیل تجارت کا ایک اہم ترین راستہ ہے اور چین کی تقریباً 80 فیصد تیل درآمدات اسی راستے سے ہوتی ہیں۔
بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی حکمتِ عملی چین کی تیل کی سپلائی کو محدود کر کے اس پر دباؤ ڈالنا ہے تاہم چین نے اس کے جواب میں متبادل راستوں، روس اور دیگر ممالک سے درآمدات اور بڑے ذخائر پر انحصار بڑھا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ چین کے پاس 1.3 ارب بیرل سے زائد اسٹریٹجک تیل کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ وہ ’شیڈو فلیٹ‘ یعنی خفیہ ٹینکرز کے ذریعے بھی تیل کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1400 روپے مزید مہنگا ہوگیا
ادھر آبنائے ہرمز کی بندش سے ایشیاء اور یورپ میں تیل کی قیمتیں 110 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں جس کے باعث کئی ممالک میں ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
’این ڈی ٹی وی‘ پر شائع ہونے والی ایک خصوصی رپورٹ میں سینئر صحافی و تجزیہ کار چندراشیکھر سری نواسن کا کہنا ہے کہ آبنائے ملاکا پر کنٹرول امریکا کے لیے فیصلہ کُن قدم نہیں ہو گا کیونکہ چین پہلے ہی زمینی پائپ لائنز، سفارتی دباؤ اور علاقائی اثر و رسوخ کے ذریعے متبادل راستے بنا چکا ہے۔
یہ صورتِ حال اب ایک عالمی شطرنج کی بازی بن چکی ہے جہاں اصل سوال یہ ہے کہ امریکا اور چین میں سے پہلے کون پیچھے ہٹتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

