Connect with us

تازہ ترین

غزہ، اسرائیلی حملوں میں فلسطینی پولیس کرنل شہید، سینئر حماس رہنما خلیل الحیہ کا بیٹا زخمی

gaza

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کا بیٹا شدید زخمی جبکہ ایک فلسطینی کرنل شہید ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیل الحیہ نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے عزام الحیہ کی حالت تشویش ناک ہے، اسرائیلی حملے فلسطینی عوام اور مزاحمت کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ غزہ شہر کے علاقے الدراج میں کیا گیا جہاں 9 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

اسی روز خان یونس کے مغربی علاقے المواصی میں اسرائیلی حملے میں غزہ پولیس کے کرنل نسیم القلازانی بھی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حملہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا جس میں 17 افراد زخمی ہوئے۔

نسیم القلازانی خان یونس میں انسدادِ منشیات کے شعبے کے سربراہ تھے۔

مزید حملوں میں غزہ شہر کے الزیتون علاقے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد ایک روز میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد کم از کم 4 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کسی حملے پر بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

مقامی طبی ذرائع کے مطابق اکتوبر سے اب تک جنگ بندی کے دوران کم از کم 830 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی شہادتوں کی تعداد 72 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pakistan Brings US, Iran to Talks Pakistan Brings US, Iran to Talks
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

پاکستان نے امریکا، ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر وہ سفارتی کردار اداکیا جو چین اور برطانیہ جیسی بڑی طاقتیں ادا نہ کرسکیں، تجزیہ ساؤتھ ایشین وائسز

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کا کردار اہم رہا، پاکستان نے امریکا اور...

Hafiz-Naeemur-Rehman Hafiz-Naeemur-Rehman
پاکستان1 گھنٹہ ago

16 اگست کو چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلام پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 16 اگست کو چاروں...

Mir-Raza-New Mir-Raza-New
پاکستان1 گھنٹہ ago

میر رضا کی قبرکشائی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ، حیران کن انکشافات

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں میر رضا کی قبرکشائی اور دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ...

Gold Gold
پاکستان2 گھنٹے ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی اونچی اڑان جاری ہے، مسلسل چوتھے روز مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی...

yemen-attack yemen-attack
تازہ ترین9 گھنٹے ago

یمن کے صوبے مارب میں حوثی باغیوں کا حملہ، 10 افراد ہلاک متعدد زخمی

مارب (صداۓ سچ نیوز) یمن کے تیل سے مالا مال صوبے مارب میں حوثی باغیوں کے حملوں میں اضافے کے...

trump Putin-xi-modi trump Putin-xi-modi
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکی سینیٹ کی روس سے تیل و گیس خریدنے والے بڑے ممالک پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے بل کی منظوری

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹ نے روس سے تیل اور گیس خریدنے والے بڑے ممالک پر سخت پابندیاں عائد...

Exhumation of Mir Raza Exhumation of Mir Raza
پاکستان10 گھنٹے ago

کراچی، میر رضا کی قبر کشائی کاعمل شروع، والد والدہ کا ڈی این اے سیمپل بھی لینے کا فیصلہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ میر رضا کی...

private Hajj private Hajj
پاکستان10 گھنٹے ago

پرائیویٹ حج کا نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ، بکنگ وزارت مذہبی امور کے توسط سے ہوگی

اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2027 میں سعودی نسک مسار سسٹم کے مطابق...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان10 گھنٹے ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 78 افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری دیدی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 78 افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری دیدی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی...

US senators US senators
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکی سینیٹرز کی ٹرمپ کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کیلئے پھر قرارداد پیش

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ...

Trending