Connect with us

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ ایران پر حملے سے پیچھےکیوں ہٹے؟ اسرائیلی صحافی کا بڑا انکشاف

trump

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی صحافی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملہ مؤخر کرنے کی ممکنہ وجہ کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے منسلک اسرائیلی صحافی باراک رویڈ (Barak Ravid) نے امریکی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودیہ، قطر اور امارات نے امریکا سے کہا کہ ایران پر حملہ ہوا تو قیمت انہیں چکانا پڑےگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی صحافی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سعودیہ، قطر اور امارات کے رہنماؤں سے پچھلے 24 گھنٹوں میں بات کی، دوحہ،ابوظبی اور ریاض نے صدر ٹرمپ کو مشترکہ پیغام دیا۔

اسرائیلی صحافی کے مطابق تینوں ممالک نے صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ مذاکرات کو موقع دیں، ایران پرحملہ ہوا تو قیمت ہمیں چکانا پڑےگی۔

اسرائیلی صحافی کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کے حامی اپنے ساتھیوں کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا، ٹرمپ نے کہا خلیجی ممالک ردعمل میں اپنی آئل اینڈ انرجی تنصیبات کی تباہی نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ پیر کی رات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب ، قطر اور یو اے ای کی درخواست پر ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان آل سعود اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ ایران پر ہمارے طے شدہ فوجی حملے کو مؤخر کر دیا جائے، جو کل کے لیے مقرر تھا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں اور ان عظیم رہنماؤں اور اتحادیوں کی رائے میں ایک ایسا معاہدہ طے پا جائے گا جو نہ صرف امریکا بلکہ مشرقِ وسطیٰ اور اس سے باہر کے تمام ممالک کے لیے بھی قابلِ قبول ہوگا۔ یہ معاہدہ، سب سے اہم بات یہ ہے کہ، ایران کے لیے کسی بھی قسم کے جوہری ہتھیار نہ ہونے کو یقینی بنائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان رہنماؤں کے لیے اپنے احترام کی بنیاد پر میں نے سیکرٹری آف وار پیٹ ہیگسیتھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈینیئل کین اور امریکی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ہم کل ایران پر طے شدہ حملہ نہیں کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

shehbaz-sharif-and-asif-zardari shehbaz-sharif-and-asif-zardari
پاکستان12 منٹس ago

گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت، صدر مملکت اور وزیراعظم کی شفاف تحقیقات کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی...

kyiv kyiv
تازہ ترین29 منٹس ago

روس کا یوکرین کے دارالحکومت پر حملہ، 10 افراد ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے ہیں جس کے...

submarine submarine
تازہ ترین32 منٹس ago

چین کا آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین نے آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ چینی سرکاری خبر ایجنسی...

France-boat-fire France-boat-fire
تازہ ترین42 منٹس ago

فرانس کے شہر مارسیلز کی بندرگاہ میں دو کشتیوں میں آگ لگ گئی، 10 افراد زخمی

مارسیلز (صداۓ سچ نیوز) فرانس کےشہر مارسیلز کی بندرگاہ میں دو کشتیوں میں آگ لگ گئی،واقعہ میں 10 افراد معمولی...

khamenei's son khamenei's son
تازہ ترین53 منٹس ago

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید کی آخری رسومات، 3 بیٹے شریک، مجتبیٰ خامنہ ای کیوں غیر حاضر رہے؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید کی آخری رسومات کے دوسرے...

Ayatollah-Ali-Khamenei-funeral-begins Ayatollah-Ali-Khamenei-funeral-begins
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا تعزیتی جلوس رواں دواں، شہری غم سے نڈھال

تہران (صداۓ سچ نیوز) شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا تعزیتی جلوس رواں دواں...

Sohail-Afridi Sohail-Afridi
پاکستان15 گھنٹے ago

سہیل آفریدی کی کرپٹ اور نااہل افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کرپٹ اور نااہل افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کی...

sindh-flood sindh-flood
پاکستان15 گھنٹے ago

کل سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم...

FlourMills FlourMills
پاکستان15 گھنٹے ago

کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ادارہ شماریات کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے شہری پاکستان میں سب...

kp-rescue kp-rescue
پاکستان15 گھنٹے ago

سوات، اے این پی رہنما کے گھر پر فائرنگ، دو افراد زخمی

سوات (صداۓ سچ نیوز) سوات کے علاقے شکردرہ میں اے این پی رہنما ممتاز علی خان کے گھر پر قریبی...

Trending