Connect with us

تازہ ترین

امریکا سے مذاکرات، ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ

ismael baqaei

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے امریکا سے  جنگ بندی، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ کر دیا۔

معاہدے کیلئے امریکی تجاویز پر ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے بھیجے گئے پیغام نے کسی حد تک اختلافات کم کیے ہیں ، لیکن ان اختلافات کو مزید کم کرنے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے جنگ کی دھمکیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سنجیدگی اور نیک نیتی مگر ٹھوس منطقی شکوک وشبہات کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اپنایا جارہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران تمام محاذوں پرجنگ کاخاتمہ، منجمد اثاثوں کا اجرا،ایرانی جہازوں کیخلاف بحری قزاقی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق جوہری معاملات پر قیاس آرائیوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

اس کے علاوہ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا سے مذاکرات کا محور لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کو ختم کرنے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات، جنگ کے خاتمے کیلئے تازہ ترین مسودے پربات چیت

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی تفصیلات مجاز حکام اور مذاکراتی ٹیم کےترجمان فراہم کریں گے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی کہنا تھا کہ اس وقت ایران سے مذاکرات جاری ہیں ، وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہییں ، ایران سے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو قبضے میں لے لیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

nepra nepra
پاکستان3 گھنٹے ago

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 2 روپے 8 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ ایران جنگ میں امریکا کی فتح کے بجائے شکست چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران...

petrol petrol
پاکستان4 گھنٹے ago

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق 7 ستمبر تک ہو گا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی...

Bedford Cricket Cup Bedford Cricket Cup
برطانیہ اور یورپ4 گھنٹے ago

برطانیہ کے شہر بیڈفورڈ میں کرکٹ کپ، بیڈفورڈ الیون فاتح

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے شہر بیڈ فورڈ میں بیڈفورڈ کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس...

Baqir-Qlibaf Baqir-Qlibaf
تازہ ترین4 گھنٹے ago

علاقائی ممالک اپنی سلامتی کا فیصلہ خود کریں، مقامی سکیورٹی نظام ضروری ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے مشترکہ...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین4 گھنٹے ago

حالیہ جنگ میں دشمن کے 370 سے زائد طیاروں کو نشانہ بنایا، ایرانی فضائیہ کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فضائیہ کے دفاعی ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ...

Hormuz Hormuz
تازہ ترین8 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل سے متعلق امریکی دعوے اور بحری اعداد و شمار مختلف کیوں؟

آبنائے ہرمز سے تیل اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے حوالے سے امریکا اور ایران کے دعوے ایک دوسرے سے...

AJK-assembly AJK-assembly
پاکستان9 گھنٹے ago

آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا  ہے ، وزرا سے...

Balochistan operations Balochistan operations
پاکستان9 گھنٹے ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ...

gold gold
پاکستان9 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی...

Trending