Connect with us

پاکستان

مجلس علماء امامیہ کے زیر اہتمام کوٹ ادو میں تکریم شہداء و تجدید عہد کانفرنس کا انعقاد

International Idara Baqir

کوٹ ادو (صدائے سچ نیوز) بین الاقوامی ادارہ الباقر کے شعبۂ تبلیغات مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام “تکریم شہداء و تجدید عہد کانفرنس” کوٹ ادو میں منعقد ہوئی جس میں جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، وہاڑی، خانیوال، کوٹ ادو اور مظفر گڑھ سے آئمہ جمعہ والجماعت، مبلغین امامیہ اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

بین الاقوامی ادارہ الباقر کے شعبۂ تبلیغات کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کانفرنس میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای، شہید سید حسن نصراللہ اور دیگر شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی دینی، فکری اور مزاحمتی خدمات کو سراہا گیا۔

مقررین نے ایران اور لبنان پر ہونے والی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملت اسلامیہ کے خلاف جارحیت قرار دیا اور اتحادِ امت، بیداری اور مزاحمت کے تسلسل کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر قاضی نادر حسین علوی نے اپنے خطاب میں شہید سید علی خامنہ ای کی علمی، فکری اور انقلابی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خامنہ ای نے امت مسلمہ میں وحدت، بیداری اور استقامت کی نئی روح پیدا کی اور عالمی استکبار کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کو مضبوط بنیادیں فراہم کیں۔

انہوں نے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر فکری و نظری اختلافات کے باوجود رہبر انقلاب کی قیادت میں اتحاد، وحدت اور یکجہتی کا پیغام پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھایا جاتا رہے گا۔ انہوں نے 13 جون کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی “شہید امت کانفرنس” کو ایک عظیم قومی و ملی اجتماع قرار دیتے ہوئے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے بھرپور شرکت کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دارلعلوم محمدیہ سرگودھا کے پرنسپل اور مجلس علماء امامیہ کے مرکزی رہنما علامہ ملک نصیر حسین نے خطاب کرتے ہوئے شہید سید حسن نصراللہ کی قیادت، مزاحمتی جدوجہد اور لبنان میں بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ نے مختلف طبقات کو قریب لانے اور داخلی وحدت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان نے ان کی قیادت میں نہ صرف دفاعی و سیاسی میدان میں استحکام حاصل کیا بلکہ خطے میں استعماری قوتوں کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کو نئی توانائی بھی فراہم کی۔

بعد ازاں ممتاز عالم دین اور بین الاقوامی ادارہ الباقر کے ڈائیریکٹر تعلقات عامہ و تربیت علامہ ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے شہید امت امام سید علی خامنہ ای کی فکری، روحانی اور اسٹریٹجک خدمات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ امام خامنہ ای نے عالمی سطح پر امت مسلمہ کے اتحاد، بین المسالک ہم آہنگی اور فکری یگانگت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی میدان میں ان کی حکمت عملی کے باعث ایران نے غیر معمولی پیش رفت کی اور جدید دفاعی صلاحیتوں کی بدولت عالمی دباؤ کے باوجود مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔

علامہ ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ امام خامنہ ای کی روحانی وابستگی اہل بیت خصوصاً حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور حضرت عباسؑ سے ان کی معنوی شخصیت کا نمایاں پہلو تھا، جس نے ان کی شخصیت کو روحانی قوت عطا کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت نے انقلاب اسلامی کو نئی توانائی دی اور دنیا بھر میں مزاحمتی تحریکوں کو تازہ حوصلہ ملا۔

کانفرنس سے مجلس علماء امامیہ پاکستان کے مدیر مسئول حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ضیغم عباس نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں علما کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی شعور کو صحیح سمت دیں اور بیداری و تبیین کے عمل کو مؤثر بنائیں۔

کانفرنس کے اختتام پر شہدائے اسلام و مقاومت کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ ایران، لبنان، فلسطین اور دیگر مظلوم خطوں پر امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔ شرکاء نے امت مسلمہ کے اتحاد، مظلوم اقوام کی حمایت اور مزاحمتی محاذ کی بھرپور تائید و حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے ایران پر جارحیت کے بعد پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کی بحالی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا اور 13 جون مینار پاکستان پر منعقدہ شہید امت کانفرنس میں بھرپور شرکت کے عزم کا اعادہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Anti-Zionist Jewish rabbis meet Trump Anti-Zionist Jewish rabbis meet Trump
تازہ ترین47 منٹس ago

امریکی صدر ٹرمپ سے صہیونیت مخالف یہودی ربیوں کی ملاقات، غزہ جنگ ختم کرانے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صہیونیت مخالف حسیدی یہودی ربیوں کے ایک گروپ نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور...

us-iran us-iran
تازہ ترین54 منٹس ago

چھ ماہ کی جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ پراعتماد نظر آتا ہے، نیویارک ٹائمز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کی جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ...

yemen-houthis yemen-houthis
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

یمن میں حوثیوں اورحکومتی فورسز میں شدید جھڑپیں، 129 افراد ہلاک

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن میں حوثی جنگجوؤں اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 129 افراد...

naheed khan and safdar abbasi naheed khan and safdar abbasi
پاکستان2 گھنٹے ago

یومِ دفاع پر پیپلز پارٹی ورکرز کا قومی ہیروز اور شہداء کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر...

Africa declared largest continent Africa declared largest continent
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اقوامِ متحدہ کا نیا عالمی نقشہ، افریقا دنیا کا سب سے بڑا برِاعظم قرار

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایسا نیا عالمی نقشہ اپنانے کی قرارداد منظور کر لی ہے جس میں براعظموں...

Iran-&--China Iran-&--China
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران نے مشترکہ سیکیورٹی کی چینی تجویز کی حمایت کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے مشترکہ سیکیورٹی کی چینی تجویز کی حمایت کردی۔ ایرانی پارلیمان کےاسپیکرباقرقالیباف نےسوشل میڈیا پر...

trump trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی...

nepra nepra
پاکستان15 گھنٹے ago

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 2 روپے 8 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ...

trump trump
تازہ ترین15 گھنٹے ago

ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ ایران جنگ میں امریکا کی فتح کے بجائے شکست چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران...

petrol petrol
پاکستان15 گھنٹے ago

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق 7 ستمبر تک ہو گا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی...

Trending