تازہ ترین
اسرائیل کی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری، بچوں سمیت 16 افراد شہید
بیروت (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کی حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، لبنان پر بم باری میں آج بچوں سمیت 16 افراد شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں شہید افراد کی تعداد 28 ہوگئی، اسرائیلی فضائیہ نے نبطیہ، جزین اور صور سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، کئی رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا گیا، کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہیں، تاہم لبنان پر قبضے کی اسرائیلی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔
ایک بیان میں حزب اللّٰہ نے کہا کہ انہوں نے جنوبی لبنان میں نباتیہ کی طرف بڑھتے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللّٰہ نے کہا کہ وہ کل سے نئی جنگ بندی پر عمل پیرا ہیں، لیکن اسرائیل نے حملوں کی شدت بڑھا دی ہے۔ حزب اللّٰہ ان حملوں کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
-
پاکستان3 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو8 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان3 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

