Connect with us

تازہ ترین

خون میں نہائی ہوئی شام

Muhammad Maqsood Khan Advocate

تحریر:محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ

رات کربلا کے سینے پر آہستہ آہستہ اتر رہی ہے۔

دریائےفرات کے کنارے خاموش کھڑے ہیں، مگر اس خاموشی میں بھی ایک دبی ہوئی فریاد سنائی دے رہی ہے۔ ریت دن بھر کی تپش اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔ آسمان پر بے شمار ستارے جگمگا رہے ہیں، لیکن ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
زمین پر کچھ ایسے ستارے بھی موجود ہیں جن کی روشنی چند گھنٹوں بعد ہمیشہ کے لیے تاریخ کا حصہ بننے والی ہے۔
خیموں کے درمیان مدھم چراغ جل رہے ہیں۔

کہیں بچوں کی پیاس سے بھری سسکیاں سنائی دیتی ہیں،
کہیں ماؤں کی لرزتی دعائیں فضا میں بکھرتی ہیں،
اور کہیں باپ اپنے جوان بیٹوں کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔

امام حسینؑ ابنِ علیؑ اپنے خیمے سے باہر تشریف لاتے ہیں۔
چہرۂ اقدس پر عجیب سا سکون اور طمانیت ہے۔ آپؑ اپنے اصحاب کو جمع فرماتے ہیں۔ وفا کے پیکر جانتے ہیں کہ یہ رات وفا کے امتحان کی رات ہے، اور صبح قربانی کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔
امامؑ کی نگاہ ایک ایک چہرے پر ٹھہرتی ہے۔
یہ وہ جانثار ہیں جو دنیا حاصل کرنے نہیں آئے، بلکہ حق کو زندہ رکھنے آئے ہیں۔

امامؑ فرماتے ہیں:
"میں اور میرا رب جانتا ہے کہ تم سب اصحاب سے بہتر اور زیادہ وفادار ساتھی ہو نہیں سکتا۔ دشمن کو صرف میری سر چاہیئے ۔ رات گہری اور تاریک ہے، اس گھمبیر اندھیرے میں کوئی کسی کو دیکھ نہیں پا رہا- آپ میں سے جو جانا چاہے چلا جائے، میں اپنی بیعت تم سب سے اٹھاتا ہوں۔”
یہ الفاظ سنتے ہی دل لرز اٹھتے ہیں۔
امامؑ چراغ بجھانے کا حکم دیتے ہیں۔
خیمہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے۔
چند لمحوں تک مکمل سکوت چھا جاتا ہے۔
پھر اندھیرے میں وفا بولنے لگتی ہے۔

حضرت عباسؑ کی پُرعزم آواز بلند ہوتی ہے:
"مولا! آپؑ کے بعد زندگی کا کیا مطلب رہ جاتا ہے؟ عباسؑ آپؑ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔”

پھر حبیب ابنِ مظاہرؓ کی آواز گونجتی ہے:

"فرزندِ رسولؐ! اگر مجھے بار بار قتل کیا جائے اور بار بار زندہ کیا جائے، تب بھی میں آپؑ کا ساتھ نہیں چھوڑتا۔”

مسلم بن عوسجہؓ آگے بڑھتے ہیں:

"ہم قیامت کے دن رسولِ خدا ﷺ کو کیا جواب دیں گے اگر آج آپؑ کو تنہا چھوڑ دیں؟”

یہ بھی پڑھیں: رینگتا ہوا انصاف

تاریکی اب تاریکی نہیں رہتی۔
یہ وفا، عشق اور ایمان کی روشنی سے بھر جاتی ہے۔

جب چراغ دوبارہ روشن ہوتے ہیں تو کوئی بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلتا۔
ہر چہرہ پہلے سے زیادہ روشن اور پُرعزم نظر آتا ہے۔
گویا ہر شخص موت نہیں، جنت کا استقبال کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔

صبحِ عاشورا طلوع ہوتی ہے۔
سرخ سورج افق سے ابھرتا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آسمان خود غم میں ڈوبا ہوا ہے۔
گرم ریت پر چلتی ہوا نوحہ کرتی محسوس ہوتی ہے۔

خیموں سے معصوم آوازیں بلند ہوتی ہیں:
"العطش… العطش…”
"بابا، پانی…”

فرات قریب بہتا ہے مگر پیاسے لبوں سے بہت دور ہے۔
ایک طرف ہزاروں کا لشکر کھڑا ہے۔
دوسری طرف حق کے بہتر جان نثار۔
مگر حق کبھی تعداد سے نہیں پہچانا جاتا۔۔۔۔۔۔

جنگ شروع ہوتی ہے۔
ایک ایک کر کے اصحاب میدان میں اترتے ہیں۔
ہر جانب تکبیر کی صدائیں گونجتی ہیں۔
ہر شہید امامؑ سے رخصت لیتا ہے، اور امامؑ اسے سینے سے لگا کر دعا دیتے ہیں۔
کربلا کی ریت آہستہ آہستہ خون سے سرخ ہوتی جاتی ہے۔

دوپہر ڈھلتی ہے۔
وفا کے چراغ ایک ایک کر کے بجھتے جاتے ہیں۔
آخرکار میدان میں صرف حسینؑ باقی رہ جاتے ہیں۔

امامؑ آخری بار خیموں کی طرف نگاہ اٹھاتے ہیں۔
بہن زینبؑ کی بے قرار آنکھیں، سکینہؑ کا معصوم چہرہ،
بچوں کے خشک لب
اور ۔۔۔ اہلِ حرم کی سسکیاں آپؑ کی نگاہوں میں سمٹ آتی ہیں۔

پھر آپؑ میدان کی طرف بڑھتے ہیں۔
کربلا کی ریت آپؑ کے قدموں کو چومتی محسوس ہوتی ہے۔
فضا پر ایک عجیب سکوت طاری ہو جاتا ہے۔
تیر برستے ہیں۔
تلواریں چلتی ہیں۔
زخم بڑھتے جاتے ہیں۔
مگر زبانِ حسینؑ پر خدا کا ذکر جاری رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بے حس معاشرے کا اعلانِ وفات

آخر وہ لمحہ آتا ہے جس پر زمین و آسمان کی نگاہیں جمی ہوئی ہیں۔
زخموں سے چور جسمِ مبارک خاکِ کربلا پر قرار پاتا ہے۔
امامؑ کا سر سجدۂ رضا میں جھک جاتا ہے۔
ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سورج کی روشنی مدھم پڑ جاتی ہے۔
ہوا رک جاتی ہے۔
صحرا خاموش ہو جاتا ہے۔
فرات کی لہریں بھی غم میں ڈوب جاتی ہیں۔
مگر اسی لمحے ایک ابدی حقیقت جنم لیتی ہے۔
حسینؑ زمین پر سجدہ ریز ہوتے ہیں، لیکن ان کا پیغام زمانوں کے سینوں میں کھڑا ہو جاتا ہے۔
تلواریں جسم کو زخمی کرتی ہیں، سچائی کو نہیں۔
شہادت جسم کو مٹاتی ہے، کردار کو نہیں۔
شام اپنے سائے پھیلاتی ہے۔
کربلا کی ریت پر خون کے سرخ پھول کھلے ہوئے ہیں۔

صدیاں گزر جاتی ہیں، مگر ان پھولوں کی خوشبو ختم نہیں ہوتی۔

آج بھی محرم آتا ہے تو کربلا کی ریت انسانیت کے کانوں میں سرگوشی کرتی ہے:
"وفا جھکتی نہیں،
حق مرتا نہیں،
اور حسینؑ کا نام وقت کی ہر گرد سے بلند رہتا ہے۔”

               
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان1 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان1 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان1 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 دن ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 دن ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین2 دن ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

Trending