Connect with us

تازہ ترین

دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو آخری سلام

Muhammad Maqsood Khan Advocate

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ

جون کی ایک اداس شام تھی۔
آسمان پر بادل یوں ٹھہرے ہوئے تھے جیسے کسی عظیم آواز کے بچھڑ جانے کا سوگ منا رہے ہوں۔ فضا پر ایک پراسرار خاموشی طاری تھی، اور اس خاموشی کی تہوں میں کہیں دور سے ایک مانوس صدا کی بازگشت سنائی دے رہی تھی:
"دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام…”

Tariq Aziz

آج طارق عزیز کی برسی ہے۔ چھ برس پہلے آج ہی کے دن دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو سلام کرنے والی وہ دل آویز آواز ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی تھی، مگر اس کی گونج آج بھی دلوں کے دریچوں میں زندہ ہے۔

میں اپنے کمرے کی کھڑکی کے پاس بیٹھا تھا۔ سامنے بارش کی بوندیں شیشے پر ننھے ننھے نوحے رقم کر رہی تھیں۔ اچانک دل کے کسی ویران گوشے سے یادوں کا ایک قافلہ اُبھر آیا۔

وہ کتنا دلکش زمانہ تھا جب گھروں میں ٹیلی ویژن کے سامنے پورا خاندان جمع ہوا کرتا تھا۔ بزرگ کرسیوں پر براجمان ہوتے، بچے فرش پر سمٹ آتے، اور مائیں سلائی یا بنائی میں مصروف ہونے کے باوجود اپنی سماعت اسی سمت مرکوز رکھتیں۔ پھر ایک دروازہ کھلتا، روشنیوں کا سیلاب امڈ آتا اور ایک وجیہہ و باوقار شخصیت مسکراتے ہوئے اسٹیج پر نمودار ہوتی۔
وہ محض ایک میزبان نہیں تھا۔
وہ لفظوں کا امین تھا۔
وہ لہجوں کا پاسبان تھا۔
وہ اردو کا عاشق تھا۔
وہ طارق عزیز تھا۔

اس شام مجھے یوں محسوس ہوا جیسے وقت کی ریل الٹی سمت میں دوڑنے لگی ہو۔ میں نے خود کو نیلام گھر کے وسیع ہال میں کھڑا پایا؛
ہزاروں چہرے،
ہزاروں امیدیں،
اور اسٹیج پر وہ شخصیت جس نے ہر دل میں اپنی جگہ بنا رکھی تھی۔

ایک روز کسی نے ان سے پوچھا:
"طارق صاحب! آپ نے ‘دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو سلام’ کہنا کیوں شروع کیا؟”
وہ چند لمحے خاموش رہے۔ پھر ان کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی۔
آہستہ سے بولے:
"ایک نابینا شخص نے مجھے خط لکھوایا تھا۔ اس خط میں صرف ایک شکوہ تھا:
‘طارق صاحب! میں آپ کا ہر پروگرام بڑے انہماک سےسنتا ہوں، لیکن مجھے آپ سے ایک گلہ ہے، آپ نے کبھی مجھے سلام نہیں کیا۔'”
یہ جملہ سنتے ہی جیسے پورا ہال ساکت ہو گیا تھا۔
شاید اسی لمحے ایک عظیم انسان نے جان لیا تھا کہ مخاطب صرف آنکھیں نہیں ہوتیں، کان بھی ہوتے ہیں۔
تبھی تو اس کے بعد ہر سلام میں بینائی رکھنے والوں کے ساتھ اُن لوگوں کا حصہ بھی شامل ہو گیا جو دنیا کو آنکھوں سے نہیں، احساس سے دیکھتے ہیں۔

میں کھڑکی سے باہر دیکھ رہا تھا۔
بارش اب تیز ہو چکی تھی۔
مجھے یوں لگا جیسے آسمان بھی اُس شخص کو یاد کر رہا ہو جس نے نسلوں کو گفتگو کا قرینہ سکھایا، جس نے اردو کو محض زبان نہیں بلکہ تہذیب کے روپ میں پیش کیا، اور جس نے معلومات کو تفریح اور تفریح کو علم کا درجہ عطا کیا۔

پھر اچانک ایک اور یاد ذہن میں اُبھری۔
اس شخص نے اپنی زندگی بھر کی کمائی، اپنی جائیداد اور اپنے اثاثے بھی اسی پاکستان کے نام کر دیے تھے جس سے وہ بے پناہ محبت کرتا تھا۔
کتنے لوگ ہوتے ہیں جو ساری عمر جمع کرتے رہتے ہیں؟
اور کتنے ہوتے ہیں جو رخصت ہوتے وقت اپنی تمام متاع وطن کے قدموں میں نچھاور کر جاتے ہیں؟
طارق عزیز اُن معدودے چند لوگوں میں سے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خون میں نہائی ہوئی شام

رات گہری ہوتی جا رہی تھی۔
ہوا میں نمی بڑھ رہی تھی۔
میں نے آنکھیں بند کیں تو یوں محسوس ہوا جیسے کسی ویران راہداری سے ایک مانوس آواز ابھر رہی ہو۔
مدھم…
بہت مدھم…
"دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام…”
اور پھر خاموشی۔
ایسی خاموشی جو کانوں سے نہیں، دل سے سنی جاتی ہے۔
میں نے بے اختیار آسمان کی طرف دیکھا۔
لبوں پر دعا تھی، آنکھوں میں نمی، اور دل کے کسی نہاں خانے سے ایک درد بھری سرگوشی اُبھری:
"رَبِّ اَرِنِی…”
پھر یوں محسوس ہوا جیسے روح کی گہرائیوں سے کسی پرانے پنجابی گیت کے بول اُبھر رہے ہوں:
آج دی رات میں کلّا واں،
کوئی نئیں میرے کول۔
آج دی رات تے میریا ربّا،
نیڑے ہو کے بول۔

شاید ۔۔۔۔
آج واقعی وہ اپنے رب کے بہت قریب ہوں گے۔
اور ہم…
ہم اب بھی اُن کے دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کےآخری سلام کی بازگشت سن رہے ہیں۔

                

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان1 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان1 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان1 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 دن ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 دن ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین2 دن ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

Trending