Connect with us

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026ء تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ بن گیا، کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

fifa-world-cup-2026

فیفا ورلڈ کپ 2026ء نے 48 ٹیموں کے نئے فارمیٹ کی بدولت اسٹیڈیم میں شائقین کی حاضری اور ٹی وی ناظرین کے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیے۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ 2026ء کا ورلڈ کپ توقعات سے کہیں بڑھ کر کامیاب رہا اور ٹی وی ویوورشپ نے گزشتہ تمام ریکارڈز کو کئی گنا پیچھے چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ 16 اضافی ٹیموں کی شمولیت کے باعث یہ تاریخ کا سب سے بڑا ورلڈ کپ تھا، تاہم اس کی کامیابی صرف فارمیٹ کی توسیع تک محدود نہیں رہی بلکہ ایونٹ نے ہر لحاظ سے توقعات سے بڑھ کر نتائج دیے۔

فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026ء سے حاصل ہونے والی آمدن 7 ارب یورو (تقریباً 8 ارب ڈالر) سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، جو قطر میں ہونے والے 2022ء ورلڈ کپ کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہے۔

امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے 104 میچز میں مجموعی طور پر تقریباً 68 لاکھ 10 ہزار شائقین نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا، جبکہ اس سے قبل 1994ء میں امریکا میں ہوئے ورلڈ کپ میں 35 لاکھ 87 ہزار 538 تماشائیوں کی آمد کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔

اس بار اسٹیڈیمز میں نشستیں اوسطاً 99.7 فیصد بھری رہیں، جبکہ فی میچ اوسط حاضری 65 ہزار 351 شائقین ریکارڈ کی گئی، حالانکہ ٹکٹوں کی بلند قیمتوں پر تنقید بھی سامنے آئی۔

فیفا کا کہنا ہے کہ میزبان ممالک اور دنیا بھر میں ٹی وی ویوورشپ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، اگرچہ ادارے نے ابھی تفصیلی اعداد و شمار جاری نہیں کیے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ورلڈ کپ کو دنیا بھر میں تقریباً 6 ارب افراد نے دیکھا۔

اس سے قبل قطر میں 2022ء کے فائنل، جس میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دی تھی، کو 1.5 ارب افراد نے دیکھا تھا، جو اس وقت تک ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا۔

فیفا نے یہ بھی بتایا کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر بھی ورلڈ کپ کو غیرمعمولی پذیرائی ملی اور ایک اندازے کے مطابق راؤنڈ آف 16 کے اختتام تک 5.2 ارب افراد کم از کم ایک مرتبہ اس ٹورنامنٹ سے آن لائن منسلک ہوئے۔

ورلڈ کپ 2026ء کے مجموعی انعامی فنڈ میں بھی 15 فیصد اضافہ کیا گیا، جس کے بعد یہ 871 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ 2022ء ورلڈ کپ میں یہ رقم 440 ملین ڈالر تھی۔

جیانی انفانٹینو نے انکشاف کیا کہ 2030ء کے ورلڈ کپ کو 64 ٹیموں تک توسیع دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے، یہ معاملہ فیفا کونسل کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

2030ء کا فیفا ورلڈ کپ اسپین، پرتگال، مراکش، پیراگوئے، یوراگوئے اور ارجنٹینا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pakistan Brings US, Iran to Talks Pakistan Brings US, Iran to Talks
تازہ ترین2 گھنٹے ago

پاکستان نے امریکا، ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر وہ سفارتی کردار اداکیا جو چین اور برطانیہ جیسی بڑی طاقتیں ادا نہ کرسکیں، تجزیہ ساؤتھ ایشین وائسز

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کا کردار اہم رہا، پاکستان نے امریکا اور...

Hafiz-Naeemur-Rehman Hafiz-Naeemur-Rehman
پاکستان2 گھنٹے ago

16 اگست کو چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلام پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 16 اگست کو چاروں...

Mir-Raza-New Mir-Raza-New
پاکستان3 گھنٹے ago

میر رضا کی قبرکشائی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ، حیران کن انکشافات

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں میر رضا کی قبرکشائی اور دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ...

Gold Gold
پاکستان3 گھنٹے ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی اونچی اڑان جاری ہے، مسلسل چوتھے روز مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی...

yemen-attack yemen-attack
تازہ ترین11 گھنٹے ago

یمن کے صوبے مارب میں حوثی باغیوں کا حملہ، 10 افراد ہلاک متعدد زخمی

مارب (صداۓ سچ نیوز) یمن کے تیل سے مالا مال صوبے مارب میں حوثی باغیوں کے حملوں میں اضافے کے...

trump Putin-xi-modi trump Putin-xi-modi
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکی سینیٹ کی روس سے تیل و گیس خریدنے والے بڑے ممالک پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے بل کی منظوری

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹ نے روس سے تیل اور گیس خریدنے والے بڑے ممالک پر سخت پابندیاں عائد...

Exhumation of Mir Raza Exhumation of Mir Raza
پاکستان11 گھنٹے ago

کراچی، میر رضا کی قبر کشائی کاعمل شروع، والد والدہ کا ڈی این اے سیمپل بھی لینے کا فیصلہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ میر رضا کی...

private Hajj private Hajj
پاکستان12 گھنٹے ago

پرائیویٹ حج کا نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ، بکنگ وزارت مذہبی امور کے توسط سے ہوگی

اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2027 میں سعودی نسک مسار سسٹم کے مطابق...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان12 گھنٹے ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 78 افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری دیدی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 78 افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری دیدی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی...

US senators US senators
تازہ ترین12 گھنٹے ago

امریکی سینیٹرز کی ٹرمپ کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کیلئے پھر قرارداد پیش

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ...

Trending