پاکستان
بلوچستان میں کل سے ابتک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں کل سے اب تک درمیانے درجے کے 5 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ آج صبح بارکھان اور قریبی علاقوں میں 5.2 شدت کا زلزلہ بھی ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا یوریشین ٹیکٹونک پلیٹ پر واقع ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا ہے کہ یہ زلزلے اسی پلیٹ کی اوپری سطح پر آ رہے ہیں اور یہ عالمی زلزلوں کا اثر ہے۔
ان کے مطابق وینزویلا میں آنے والے زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی توانائی کی لہریں منسلک پلیٹوں پر زلزلوں کا سبب بن رہی ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کہ 2000ء سے 2011ء کے دوران انڈونیشیا میں آنے والے بڑے زلزلوں کے بعد کشمیر میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق زمین میں پیدا ہونے والی توانائی کی لہروں کے ختم ہونے تک مزید زلزلے آ سکتے ہیں تاہم سائنسی طور پر زلزلے کے درست وقت اور حتمی شدت کی پیش گوئی کرنا ناممکن ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

