Connect with us

پاکستان

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت مقرر کرنے کا فارمولا تبدیل کردیا

Petrol Prices

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت مقرر کرنے کا فارمولا تبدیل کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئل نے اوگرا کو پیٹرول کے نئے پرائسنگ میکانزم پرخط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی۔

خط میں کہا گیا کہ پیٹرول کی درآمدی قیمت کا تعین پی ایس او کے درآمدی کارگو کی اصل لاگت کی بنیاد پر کیا جائے گا، درآمدی کارگو کی اصل لاگت دستیاب نہ ہونے پر آخری دستیاب کارگو کی قیمت کو بنیاد بنایا جائے گا۔

اس میں بھی کہا گیا ہے کہ آئل ریفائنریز اگلے 30 روز تک ایران امریکا جنگ سے پہلے کی سطح پر پریمیم اور دیگر اخراجات برقرار رکھ سکیں گی۔ ریفائنریز کے لیے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت کا تعین7 مارچ 2026 کی سطح پر پریمیم اور کسٹمز ڈیوٹی کی بنیاد پر ہوگا۔

خط میں کہا گیا کہ پیٹرول کی درآمدی قیمت اور ریفائنری کی قیمت کے درمیان فرق کی رقم پیٹرولیم لیوی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی، لیوی اکاؤنٹس میں جمع ہونے والی رقم پیٹرول پر ریلیف کے لیے استعمال ہوگی۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ریفائنریز ایران امریکا جنگ کے بعد درآمدی پیٹرول کے برابر بھاری پریمیم لیتی رہی ہیں، 7 مارچ کی سطح پر فریز کرنے سے ریفائنریز کی پیٹرول قیمت کم اور درآمدی قیمت زیادہ ہوگی۔

ریفائنریز پیٹرول کی درآمدی قیمت برابر کرنے کے لیے فرق کے برابر رقم لیوی اکاؤنٹس میں جمع کروائیں گی، پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رہے گی، 80 روپے فی لیٹر رقم کا صارفین کو ریلیف فراہمی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Salman Akram Raja Salman Akram Raja
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ملک سے باہر ہے، ان پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں، سلمان اکرم راجہ

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ملک...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان2 گھنٹے ago

بیرسٹر سیف کے تمام دعوے جھوٹے ہیں، مسترد کرتا ہوں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ انٹرویو کے دوران بیرسٹر سیف کے...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان3 گھنٹے ago

ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات، سہیل آفریدی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سہیل آفریدی کیخلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے...

Israeli Officials Israeli Officials
تازہ ترین3 گھنٹے ago

غیر ملکی مداخلت کے الزامات ثابت ہو جائیں تب بھی انتخابی نتائج برقرار رہیں گے، اسرائیلی حکام

تل ابیب (صداے سچ نیوز) اسرائیل کے الیکشن کمیشن کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ اگر انتخابات میں غیر...

Tucker Carlson Trump Tucker Carlson Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران کیخلاف جوہری حملے پر غور کر سکتے ہیں، ٹکر کارلسن کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دباؤ...

us-election-swing-states us-election-swing-states
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی وسط مدتی انتخابات کل ہوں گے، ٹرمپ کی جماعت کو سخت مقابلے کا سامنا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا میں وسط مدتی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے، جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی...

KP Departments. KP Departments.
پاکستان3 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا کے 14 محکموں میں 3 ارب 58 کروڑ کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پشاور(صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت کے دوران مختلف محکموں کے آڈٹ کے دوران 3 ارب 58...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین3 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی کروڈ آئل...

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ بہت...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ٹرمپ کا ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی پر ویٹو پاور استعمال کرنے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی پر ویٹو پاور استعمال کرنے کا اعلان،...

Trending