تازہ ترین
خلیجی ریاستوں کا سیکیورٹی کیلئے امریکا پر مکمل انحصار کم، پاکستان سمیت نئے شراکت دار بنانے کی کوشش
امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد خلیجی تعاون کونسل کے ممالک اپنی سیکیورٹی کی حکمتِ عملی پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاستیں امریکا پر مکمل انحصار کم کرتے ہوئے پاکستان، ترکی، مصر، چین، روس اور یورپی ممالک سمیت مختلف شراکت داروں کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پہلے ہی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کر چکا ہے جبکہ خطے میں مشترکہ سیکیورٹی تعاون کے نئے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق جنگ کے دوران ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں اور بعض شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے۔
دوسری جانب کئی خلیجی ممالک اسرائیل کی علاقائی فوجی کارروائیوں کو بھی اپنے لیے خطرہ تصور کرتے ہیں۔
اس کے باوجود خلیجی ریاستوں نے ایران کے ساتھ رابطے ختم نہیں کیے بلکہ تعلقات بہتر بنانے اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ میں شائع کی گئی ماہرین کی رائے کے مطابق مضبوط اقتصادی روابط مستقبل میں کشیدگی کم کرنے اور حملوں کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک امریکا کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاہم آئندہ اپنی سلامتی کے لیے متبادل شراکت داروں اور علاقائی خودمختاری پر زیادہ توجہ دیں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

