تازہ ترین
حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی اہلکار ہلاک اور ہزاروں زخمی کیے گئے، مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں ہے، ترجمان ایرانی افواج
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی مسلح افواج کے سینیئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی اہلکار ہلاک، ہزاروں زخمی کیےگئے، جنگ میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں ہے۔
ترجمان ایرانی افواج کے مطابق امریکا اور اسرائیل اپنے اہلکاروں کی ہلاکتوں کو چھپا رہے ہیں، افغانستان اور عراق جنگ میں بھی ایسا ہی ہوا تھا، امریکا نے افغانستان اور عراق جنگ میں اصل ہلاکتیں بعد میں ظاہر کی تھیں۔
بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ امریکا نے ہلاک فوجیوں کی باقیات بھی بعد میں لواحقین کے حوالے کی تھیں، امریکی فوج ہالی وڈ اور پروپیگنڈا فوج ہے جو مسلم ممالک کے وسائل کو لوٹ کا مال سمجھتی ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے دنیا کو دکھا دیا کہ امریکی فوج اور صیہونی حکومت ہالی وڈکے دکھاوے سے زیادہ نہیں۔
بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ امریکی اڈوں کو اپنے ملک میں رکھنے والے ممالک کو بھی احساس ہوگیا کہ وہ ان کی حفاظت نہیں کرسکتا، جوامریکا اپنا تحفظ نہیں کرسکتا وہ ان کا تحفظ کیسے کرےگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای اور میناب اسکول کے طلبہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

